உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سشما سوراج کی دوٹوک ، قیامت تک پورا نہیں ہو گا کشمیر سے متعلق پاکستان کا خواب

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کبھی بھی کشمیر کی بھلائی نہیں چاہی ہے، اس نے کشمیر کو صرف دہشت گرد ہی دیئے ہیں

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کبھی بھی کشمیر کی بھلائی نہیں چاہی ہے، اس نے کشمیر کو صرف دہشت گرد ہی دیئے ہیں

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کشمیر کو حاصل کرنے کا خواب قیامت تک پورا نہیں ہوگا۔ سشما نے کہا کہ پاکستان کا یہ ناپاک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کبھی بھی کشمیر کی بھلائی نہیں چاہی ہے، اس نے کشمیر کو صرف دہشت گرد ہی دیئے ہیں۔
      سشما سوراج نے نواز شریف کو دو ٹوک الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے برہان وانی کو شہید کا درجہ دیا۔ کیا وہ نہیں جانتے کہ وہ حزب المجاہدین کا دہشت گرد تھا اور اس کے اوپر 10 لاکھ ڈالر کا انعام تھا۔ پاکستان کا دہشت گردوں کو تحفظ دینا شرمناک ہے۔
      سشما سوراج نے پریس کانفرنس کر کے نواز شریف کے اس بیان کا جواب دیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں اس دن کا انتظار ہے جب کشمیر پاکستان کا حصہ بن جائے گا۔ سشما سوراج نے کہا کہ پاکستان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو پائے گا ، کیونکہ پاکستان نے کشمیر کو سوائے دہشت گردی کے کچھ بھی نہیں دیا ہے۔ پریس کانفرنس میں سشما سوراج کے ساتھ وی کے سنگھ اور ایم جے اکبر بھی موجود تھے۔
      قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو شریف نے کشمیریوں سے کہا تھا کہ ہندوستان کے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے لئے اپنی جان قربان کر رہے لوگوں کو نہیں بھولنا چاہئے۔ آپ کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ کس طرح ان کی پٹائی کی جاتی ہے اور ان کا قتل کیا جاتا ہے۔ ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں اور ہم اس دن کا انتظار کر رہے ہیں جب کشمیر پاکستان بن جائے گا۔
      First published: