ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس اگلے ہفتے ، سشما سوراج جاسکتی ہیں پاکستان

نئی دہلی :قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح پر ہند پاک بات چیت کی تنسیخ کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کی برف ایک بار پھر پگھلتی نظر آرہی ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 02, 2015 11:11 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہارٹ آف ایشیا کانفرنس اگلے ہفتے ، سشما سوراج جاسکتی ہیں پاکستان
نئی دہلی :قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح پر ہند پاک بات چیت کی تنسیخ کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کی برف ایک بار پھر پگھلتی نظر آرہی ہے ۔

نئی دہلی :قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح پر ہند پاک بات چیت کی تنسیخ کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کی برف ایک بار پھر پگھلتی نظر آرہی ہے ۔


پاکستان میں آئندہ ہفتے افغانستان پر ہونے والی کانفرنس میں وزیر خارجہ ششما سوراج شرکت کر سکتی ہیں لیکن اس کا بہت کچھ انحصار بظاہر جاری پارلیمانی مصروفیات سے زیادہ سیاسی قیادت کے فیصلے پر ہے۔


یہ کانفرنس جسے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا نام دیا گیا ہے سات اور آٹھ دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگی ۔جس کی رسمی دعوت ہندستان سمیت 25 ملکوں کو بھیجی گئی ہے۔


پیرس میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کی ملاقات اور بات چیت بھی اس امکان کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔


میڈیا نےمجموعی طور پر مودی۔ نواز پیرس ملاقات کو جس مثبت انداز میں پیش کیا ہے وہ محترمہ سوراج کے ممکنہ دورہ پاکستان کو بعید از امکان قرار نہیں دیتا ۔خاص طور پر پاکستانی میڈیا میں ہند پاک وزرائے اعظم کی غیر رسمی اور غیر متوقع ملاقات کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔


گذشتہ ماہ ہند افغان تعلقات نے اس وقت ایک نیا موڑ لیا جب ایک ہی مہینے میں افغانستان کے قومی سلامتی کے افغان مشیر حنیف اطماراور افغان نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی نے ہندستان کا دورہ کیا۔ایک تعلیمی کانفرنس میں شرکت کے لئے افغانستان کے نائب وزیر ثقافت سید مصدق خلیلی بھی دہلی اائے تھے۔

First published: Dec 02, 2015 11:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading