ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر خارجہ سشما سوراج کا دو روزہ دورہ فلسطین و اسرائیل 17 جنوری سے

نئی دہلی : وزیراعظم مودی کے مغربی ایشیائی ملکوں کے دورہ سے قبل وزیر خارجہ سشما سوراج اسی مہینے کی 18۔17 تاریخ کو فلسطین اور اسرائیل کا سرکاری دورہ کریں گی۔ سکریٹری (مشرق) اور وزارت خارجہ کے دیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 12, 2016 05:15 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وزیر خارجہ سشما سوراج کا دو روزہ دورہ فلسطین و اسرائیل 17 جنوری سے
نئی دہلی : وزیراعظم مودی کے مغربی ایشیائی ملکوں کے دورہ سے قبل وزیر خارجہ سشما سوراج اسی مہینے کی 18۔17 تاریخ کو فلسطین اور اسرائیل کا سرکاری دورہ کریں گی۔ سکریٹری (مشرق) اور وزارت خارجہ کے دیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔

نئی دہلی : وزیراعظم مودی کے مغربی ایشیائی ملکوں کے دورہ سے قبل وزیر خارجہ سشما سوراج اسی مہینے کی 18۔17 تاریخ کو فلسطین اور اسرائیل کا سرکاری دورہ کریں گی۔ سکریٹری (مشرق) اور وزارت خارجہ کے دیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔


محترمہ سوراج پہلی مرتبہ اسرائیل جارہی ہیں۔ قبل ازیں پچھلے سال اکتوبر میں صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔ ہندستان اور اسرائیل قریبی اور کئی طرفہ تعلقات رکھتے ہیں۔ اس دورے میں محترمہ سوراج اسرائیلی قیادت کے ساتھ بات چیت میں مجموعی ہند اسرائیل باہمی تعلقات کا جائزہ لیں گی ۔ دونوں ممالک جمہوریت اور آزاد منڈی معیشت پر یقین رکھتے ہیں۔


ہندستان اور اسرائیل زراعت ، سائنس، تکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں بھی ایک دوسرے سے خاطر خواہ طور پر مربوط ہیں ۔ محترمہ اس دورے میں اسرائیل میں موجود ہندستانی برادری کے لوگوں سے بھی ملاقات کریں گی۔ محترمہ سوراج پہلے فلسطین پہنچیں گی ، جو اس بات کی ترجمانی کرتا ہے کہ مغربی خطے کے ملکوں سے تعلقات اور معاملات میں ہندستان کے نزدیک فلسطین کتنی اہمیت رکھتا ہے۔


وزارت خارجہ کی طرف سے اس دورے کےتعلق سے دو الگ الگ بیانات جاری کئے گئے ہیں۔ ایک کا تعلق ان کے دورہ فلسطین سے ہے ۔ صدر فلسطین محمود عباس نے ابھی پچھلے سال اکتوبر میں ہندستان کا دورہ کیا تھا۔


فلسطین میں محترمہ سوراج فلسطینی قیادت سے ملاقات میں ہند فلسطین باہمی رشتے کا جائزہ لیں گی۔ ہندستان فلسطین کے ساتھ روایتی طور پر قریبی تعلق رکھتا ہے ۔ یہ دورہ اس بات کی توثیق بھی کرے گا کہ ہندستان سیاسی ، سفارتی اور بہتری کے رخ پر فلسطین کی تائید و حمایت کرتا ہے۔ رملہ میں محترمہ سوراج فلسطینی ڈیجیٹل لرننگ اینڈ انوویشن سینٹر کا افتتاح بھی کریں گی۔


اسرائیل میں محترمہ سوراج صدر روین اور ریولن اور وزیراعظم بنیامن نتن یاہو سے ملاقات کریں گی۔ وزیر دفاع موشے یالون نیشنل انفراسٹرکچر کے وزیر یوول اسٹینیز اور اسرائیلی پارلیمانی اراکین سے بھی محترمہ سوراج تبادلہ خیال کریں گی۔

First published: Jan 12, 2016 05:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading