نئی دہلی: وزیر خارجہ سشما سوراج افغانستان کی تعمیر نو میں تعاون کے معاملے پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے کل اسلام آباد کا دورہ کریں گی، جہاں وہ پاکستانی قیادت کے ساتھ متعدد امور پر بات چیت کے علاوہ وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے آج یہاں بتایا کہ محترمہ سوراج 9 دسمبر کو افغانستان کی تعمیر نو کے مسئلے پر اسلام آباد میں منعقدہ ہونے والی پانچویں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گی۔
پارلیمانی امور کے وزیر مملکت راجیو پرتاپ روڑي نے بھی پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ محترمہ سشما سوراج کل پاکستان جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محترمہ سوراج کی وہاں کل شام کو ہی پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر خاص برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے دو طرفہ ملاقات ہونے کا امکان ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔