دہلی کے دھولا کنواں میں تصادم، مشتبہ آئی آیس آئی ایس دہشت گرد گرفتار
دہلی پولیس کی فائل فوٹو
پولیس کے مطابق، اس مشتبہ کا نام ابو یوسف ہے اور اس کا تعلق دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ سے ہے۔ دہشت گرد کے پاس سے دو آئی ای ڈی اور اہک پستول برآمد ہوئی ہے۔
نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت دہلی (Delhi) کے دھولا کنواں علاقے میں گزشتہ رات ہوئے تصادم میں ایک مشتبہ دہشت گرد (Terrorist) پکڑا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، اس مشتبہ کا نام ابو یوسف ہے اور اس کا تعلق دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ سے ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے بیتی رات دھولا کنواں سے قرول باغ کو جوڑنے والے رج روڈ کے پاس تصادم کے بعد اس دہشت گرد کو گرفتار کیا۔ اس کے پاس سے دو آئی ای ڈی اور ایک پستول برآمد ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کو اطلاع ملی تھی کہ دھولا کنواں کے پاس ایک دہشت گرد راجدھانی میں دہشت پھیلانے کے ارادے سے گھوم رہا ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس کی ٹیم نے دھولا کنواں کے پاس مشتبہ کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ شروع کر دی۔ دونوں طرف سے چلی فائرنگ کے بعد دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسپیشل سیل کے ڈی سی پی پرمود کشواہ کے مطابق پکڑا گیا مشتبہ دہشت گرد اسلامک اسٹیٹ سے وابستہ ہے اور اس کا نام ابو یوسف ہے۔ دہشت گرد کے پاس سے دو آئی ای ڈی اور اہک پستول برآمد ہوئی ہے۔
Delhi: One ISIS operative arrested with Improvised Explosive Devices (IEDs) by Delhi Police Special Cell earlier today, after an exchange of fire at Dhaula Kuan; visuals from the incident site. pic.twitter.com/gGjsptIs5s
ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق، دہشت گرد دہلی میں بڑا دہشت گردانہ حملہ کرنے کی فراق میں تھا اور کئی جگہوں کی ریکی بھی کر چکا تھا۔ دہلی پولیس نے دہشت گرد سے پوچھ گچھ کے بعد کئی جگہوں پر چھاپہ ماری کرنا شروع کر دیا ہے۔
بتا دیں کہ دہلی میں پکڑا گیا آئی ایس آئی ایس دہشت گرد خراسان ماڈیول سے جڑا ہو سکتا ہے۔ تیرہ جولائی کو این آئی اے نے پنے سے آئی ایس آئی ایس خاتون دہشت گرد سعدیہ اور اس کے دوست کو گرفتار کیا تھا۔ سعدیہ نے انکشاف کیا تھا کہ آئی ایس آئی ایس ہندستان میں ایک بڑے دہشت گردانہ حملے کی تیاری میں ہے جس میں دہلی اور ممبئی شامل ہیں۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔