உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہلی میں آئی ایس آئی ایس کا مشتبہ دہشت گرد گرفتار

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    نئی دہلی۔ دہلی پولیس نے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے ایک مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔  دہلی پولیس نے دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے ایک مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔ کل رات دہلی کے کشمیری گیٹ علاقے سے گرفتار ہوئے اس مشتبہ دہشت گرد کی شناخت ممبئی کے رہنے والے محسن ابراہیم کے طور پر ہوئی ہے۔


      دہلی پولیس کے خصوصی دستہ نے مشتبہ دہشت گرد کے قبضہ سے 85 ہزار روپئے نقد رقم بھی برآمد کی ہے۔ اسے آج پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ مشتبہ دہشت گرد شام جانے کی کوشش میں تھا۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملک میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کیلئے یہ دہشت گرد فنڈ اکٹھا کرنے کا کام کرتا تھا۔ کچھ دنوں پہلے اترپردیش کے ضلع مظفرنگر سے گرفتار کئے جانے والے دہشت گرد کو بھی ابراہیم روپئے مہیا کراتا تھا۔ پولیس ابراہیم سے مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

      First published: