دیوبند۔ اترپردیش کے سہارنپور ضلع کے دیوبند علاقے میں مشتبہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں کے پیش نظر پولس محکمہ نے سبھی لوگوں کے پاسپورٹوں کی پھر سے جانچ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بااختیار ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ریاست کے محکمہ داخلہ کو دیوبند کے کچھ لوگوں کے دہشت گردوں کے ساتھ تعلقات ہونے کی اطلاع ہے۔ ان کے ساتھ بنگلہ دیش کے مشتبہ باشندوں کے بے حد فعال ہونے کا اندیشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق سہارنپور پولیس دیوبند کے گھروں کے ہر پاسپورٹ ہولڈروں کی ایک بار پھر سے جانچ کرے گی۔ سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ بی کمار نے ایل آئی یو اور مقامی پولس کو دیوبند اور اس کے آس پاس کے علاقے کے سبھی پاسپورٹ کی جانچ پھر سے کرانے کے احکامات دیئے ہیں۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ حال ہی میں بنگلہ دیش کے کچھ مشتبہ دہشت گردوں کو اے ٹی ایس کی ٹیم نے دیوبند اور اس کے آس پاس سے گرفتار کیا تھا۔ ان کے پاس سے کئی فرضی پاسپورٹ اور دوسری دستاویزات ملی تھیں جن کے پیش نظر یہ حکم جاری کیا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔