உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر میں حکومت سازی پر جاری تعطل ختم ہونے کے آثار

    سری نگر: جموں وکشمیر میں حکومت سازی پر جاری تعطل ختم ہونے کے آثار نمودار ہونے لگے ہیں ، کیونکہ پیر کو دونوں جماعتوں (پی ڈی پی اور بی جے پی) کی اپنی اپنی سطح پر غیر معمولی میٹنگوں کے انعقاد کے بعد دونوں جماعتوں کی لیڈر شپ منگل کو ریاستی گورنر این این ووہرا سے راج بھون میں الگ الگ ملاقات کریں گی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      سری نگر: جموں وکشمیر میں حکومت سازی پر جاری تعطل ختم ہونے کے آثار نمودار ہونے لگے ہیں ، کیونکہ پیر کو دونوں جماعتوں (پی ڈی پی اور بی جے پی) کی اپنی اپنی سطح پر غیر معمولی میٹنگوں کے انعقاد کے بعد دونوں جماعتوں کی لیڈر شپ منگل کو ریاستی گورنر این این ووہرا سے راج بھون میں الگ الگ ملاقات کریں گی۔

      بی جے پی کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی لیڈرشپ کل پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی گورنر سے ملاقات کے بعد شام دیر گئے مسٹر ووہرا (گورنر) سے ملاقات کرے گی۔  خیال رہے کہ ریاست میں آج کا دن غیرمعمولی ہلچل والا دن ثابت ہواجس کے دوران سری نگر میں پی ڈی پی کے ممبران اسمبلی کا ایک غیرمعمولی اجلاس اس جماعت کی صدر محبوبہ مفتی کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ جموں میں بی جے پی کورگروپ کی میٹنگ منعقد ہوئی۔

      جموں میں بی جے پی کورگروپ کی میٹنگ ختم ہونے کے فوراً بعد تین سینئر لیڈران بشمول سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ، ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما اور ریاستی اکائی کے صدر ست شرما نئی دہلی روانہ ہوئے جہاں وہ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ سے ملاقات کریں گے۔

      بی جے پی کی ریاستی اکائی کے صدر ست شرما نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم نے آج کی کورگروپ میٹنگ میں پارٹی ہائی کمان سے ملنے کا فیصلہ لیا ہے، ہائی کمان جو کوئی فیصلہ کرے گی ہم کل گورنر کو اُس سے آگاہ کریں گے ۔ مسٹر شرما نے بتایا کہ سابقہ مخلوط حکومت کا ایجنڈا فاری دی الائنس ایک مقدس دستاویز ہے اور دونوں جماعتوں کی جانب سے اس کا احترام کیا جائے گا۔

      انہوں نے بتایا کہ بی جے پی اور پی ڈی پی کی مخلوط حکومت ترقیاتی ایجنڈے پر تشکیل دی گئی تھی اور ہم اسے ریاست کی بہتری کے لئے مزید آگے لے جائیں گے۔ شرما نے بتایا کہ کور گروپ نے فیصلہ لیا ہے کہ حکومت سازی کے معاملے پر حتمی فیصلہ ہائی کمان کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی لیا جائے گا ۔

      بی جے پی ایم ایل اے راجیو جسروتیا نے بتایا کہ جموں خطے کی خواہشات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایجنڈا فار دی الائنس کا خیال رکھا جائے گا لیکن جموں خطے کو بھی اپنا برابر حصہ ملے گا ۔ گورنر این این ووہرا نے دونوں بی جے پی اور پی ڈی پی کو مکتوب لکھا ہے ، جس میں انہیں حکومت سازی کے معاملے پر کل تک حتمی موقف پیش کرنے کو کہا گیا ہے۔

      سری نگر میں کل پی ڈی پی کی جنرل کونسل میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد محبوبہ مفتی نے پیر کو پی ڈی پی لیجسلیچر پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں پارٹی کے تقریباً تمام اراکین اسمبلی و کونسل نے شرکت کی۔ پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر نے یو این آئی کو بتایا کہ پی ڈی پی نے محترمہ محبوبہ مفتی کو پہلے ہی حکومت سازی پر کوئی بھی فیصلہ لینے کا اختیار دیا ہے۔

      پی ڈی پی کی کل منعقد ہوئی جنرل کونسل میٹنگ میں محبوبہ مفتی نے اعلان کیا کہ جوں ہی مرکزی سرکار اس بات کی یقین دہائی کرائی گی کہ سابقہ مخلوط حکومت کے ’ایجنڈا فار دی لائنس‘ پر مکمل طور پر عملدرآمد ہوگا تو وہ حکومت سازی پر حتمی فیصلہ لیں گی۔

      ریاست میں وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کے 7 جنوری کو نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں انتقال کر جانے کے دو روز بعد یعنی 9 جنوری کو گورنر راج نافذ کردیا گیا تھا۔ مرحوم مفتی سعید ریاست میں پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت کی قیادت کررہے تھے۔

      First published: