உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وارانسی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر مشتبہ بیگ ملنے سے افرا تفری

    وارانسی : وارانسی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر پیر کو ایک مشتبہ بیگ ملنے سے ریلوے انتظامیہ اور مسافروں میں افراتفری مچ گئی۔ بیگ بکنگ کاؤنٹر کے پاس لاوارث حالت میں پڑا ہوا تھا۔

    وارانسی : وارانسی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر پیر کو ایک مشتبہ بیگ ملنے سے ریلوے انتظامیہ اور مسافروں میں افراتفری مچ گئی۔ بیگ بکنگ کاؤنٹر کے پاس لاوارث حالت میں پڑا ہوا تھا۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      وارانسی : وارانسی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر پیر کو ایک مشتبہ بیگ ملنے سے ریلوے انتظامیہ اور مسافروں میں افراتفری مچ گئی۔ بیگ بکنگ کاؤنٹر کے پاس لاوارث حالت میں پڑا ہوا تھا۔


      مسافروں نے اس کی اطلاع کینٹ اسٹیشن کے جی آر پی اور آر پی ایف کو دی ۔ موقع پر پہنچی جی آر پی اور آر پی ایف کی ٹیم نے احتیاطا پورے علاقے کو سیل کر دیا۔ تاہم تلاشی لینے پر بیگ میں کچھ بھی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔ بیگ میں کچھ کپڑے اور ایک چولہا رکھا ہوا تھا۔ اس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں اور مسافروں نے راحت کی سانس لی۔


      خیال رہے کہ دو دن پہلے بھی کینٹ اسٹیشن پر ایک لاوارث اٹیچی ملی تھی۔ پٹھان کوٹ ائیر بیس پر دہشت گردانہ حملے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں نے وارانسی سمیت کئی شہروں میں دہشت گردانہ حملہ کے خطرہ کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر رکھا ہے۔


      قابل ذکر ہے وزیر اعظم مودی بھی 22 جنوری کو وارانسی پہنچ رہے ہیں، جس کے پیش نظر بھی سیکورٹی کو چاق و چوبند کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کی سیکورٹی کی نگرانی کرنے والی ایس پی جی آج وارانسی میں سیکورٹی کا جائزہ بھی لے گی۔

      First published: