وارنسی: وارانسی واقع گیان واپی مسجد میں پوجا ارچنا کا اعلان کرنے والے سوامی ابھیمکتیشورا نند کو ہاوس اریسٹ کرلیا گیا ہے۔ دراصل سنتوں نے شیولنگ ملنے والے مقام پر ہفتہ کی شام 4 جون کو پوجن کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ انتظامیہ نے یہ معاملہ عدالت زیر غور ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے سنتوں کو پوجا-ارچنا کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
وارنسی انتظامیہ کے ذریعہ گیان واپی مسجد احاطے میں پوجا کی اجازت سے انکار کئے جانے کے بعد سوامی اویمکتیشورانند اپنے آشرم کے باہر گیٹ پر احتجاج پر بیٹھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک انہیں اجازت نہیں ملے گی، تب تک وہ کھانا نہیں کھائیں گے۔ سوامی نے کہا کہ انہیں گیان واپی شیولنگ کی پوجا کرنے کا اختیار ملنا ہی چاہئے۔
سوامی اویمکتیشورانند مہاراج نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آشرم میں نہ کسی کو آنے دیا جا رہا ہے، نہ ہی کسی کو باہر جانے دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ’ہم اپنے وقت سے بابا کی تاجپوشی کرنے کے لئے نکلیں گے، جب پولیس روکے گی تب دیکھا جائے گا کہ کونسا راستہ نیا بنے گا۔ فی الحال بابا کی تاجپوشی کرنے کے لئے ہم پوری طرح سے تیار ہیں۔
انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ’گیان واپی میں جو شیولنگ نظر آیا ہے، وہ یہ ایک قدیم جیوترلنگ ہے۔ ہم لوگ مورتی کے پوجنے والے نہیں ہیں، ہم زندگی کے پرستار ہیں۔ گیان مسجد میں ملے شیولنگ کی پوجا اس وجہ سے ہونی چاہئے کہ اس میں جان ہوتے ہیں۔ اس شیولنگ کی ہر روز ایک پوجا ہونی چاہئے۔ ہم بھگوان کو بھوکے پیاسے نہیں رکھ سکتے‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔