اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مذہبی رہنما سوامی اگنی ویش نے موب لنچنگ کو ملک کے لئے انتہائی خطرناک قراردیا

    سوامی اگنی ویش: فائل فوٹو۔

    سوامی اگنی ویش: فائل فوٹو۔

    آریہ سماج کے مذہبی رہنما اور معروف سماجی کارکن سوامی اگنی ویش نے موب لنچنگ کو ملک کے لئے خطرناک بتاتے ہوئے دہشت گرد مخالف دستہ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    • Share this:
      آریہ سماج کے مذہبی رہنما اور معروف سماجی کارکن سوامی اگنی ویش نے موب لنچنگ کو ملک کے لئے خطرناک بتاتے ہوئے انسداد دہشت گرد ی دستہ کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سوامی اگنی ویش نے نیوز 18 اردو سے ایکسکلوزیو بات کرتے ہوئے کہا موب لنچنگ کو ایک پارٹی بڑھا رہی ہے۔

      انہوں نے کہا کہ ایک طرح کی مخصوص سوچ کے تحت موب لنچنگ ہورہی ہے، یہ موب لنچنگ نہیں دہشت گردی ہے، جو بھی موب لنچنگ میں شامل ہے، ان کے خلاف دہشت گردی مخالف ایکٹ کے تحت کارروائی ہونی چاہئے۔ سوامی اگنی ویش نے حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک لنچنگ راج میں بدل چکا ہے، اس میں سچائی ہے۔

      اس سے قبل جھارکھنڈ کے پاکوڑمیں مذہبی رہنما سوامی اگنیش پر بی جے پی کارکنان نے حملہ کر دیا تھا۔ وہ ایک تقریب میں شرکت کے لئے جانے والے تھے، ہوٹل سے نکلتے ہی ان سے دھکا مکی کی گئی تھی۔ دراصل بی جے پی کارکنان پہلے سے ہی کالا جھنڈا دکھا کران کی مخالفت کررہے تھے۔ ایسے میں جیسے ہی سوامی ہوٹل سے باہر آئے، کارکنان نے ان پر حملہ کردیا۔

      یہ مخالفت سوامی کے ذریعہ مبینہ طور پرسناتن مذہب پر کئے گئے تبصرہ اوربیف پرعائد پابندی سے متعلق بیان کی وجہ سے ہورہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق سوامی اگنی ویش کوشدید چوٹ آئی تھی، ان کاموبائل فون بھی چھین لیا گیا تھا۔ بعد میں پولیس بھی پہنچ گئی تھی، لیکن سوامی کے مطابق پولیس بہت تاخیر سے آئی تھی بلکہ جب انہوں نے چیف سکریٹری کو فون کیا تھا، اس کے بعد پولیس پہنچی تھی۔

      معاملہ طول پکڑنے کے بعد پولیس نے کارروائی کی اوربھارتیہ جنتا یوا مورچہ كے ضلع صدر سمیت کسان مورچہ اوربی جے پی کے 8  کارکنان کے خلاف سٹی تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے 92 نامعلوم افراد کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔
      First published: