உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نجیب جنگ غیر موزوں، آر ایس ایس کے کسی رکن کو ایل جی ہونا چاہئے : سبرامنیم سوامی

     بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راجیہ سبھا کے سینئر رکن ڈاکٹر سبرامنیم سوامی نے آج دہلی کے لیفٹننٹ گورنر مسٹر نجیب جنگ کو یہ کہہ کر نشانہ بنایا کہ وہ لیفٹننٹ گورنر کے عہدے کے لئے غیر موزوں ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راجیہ سبھا کے سینئر رکن ڈاکٹر سبرامنیم سوامی نے آج دہلی کے لیفٹننٹ گورنر مسٹر نجیب جنگ کو یہ کہہ کر نشانہ بنایا کہ وہ لیفٹننٹ گورنر کے عہدے کے لئے غیر موزوں ہیں۔ ڈاکٹر سبرامنیم سوامی نے آج ٹوئٹر پر کہا کہ "میرے خیال میں دہلی کے یہ ایل جی مسٹر نجیب جنگ ایل جی کے اعلی عہدے کے لئے غیر موزوں ہیں۔ ہمیں دہلی کے ایل جی کے لئے آر ایس ایس سے وابستہ کسی شخص کی ضرورت ہے"۔

      خیال رہے کہ مسٹر نجیب جنگ بی جے پی کے سخت سنگھی ذہنیت رکھنے والے لیڈر کا تازہ نشانہ بنے ہیں۔ اس سے پہلے بی جے پی کے منہ زور لیڈر آر بی آئي کے گورنر ڈاکٹر رگھو رام راجن ، اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم کو بھی نشانہ بنا چکے ہيں۔

      دہلی میں پہلے سے ہی وزیر اعلی اروند کیجریوال اور مسٹر نجیب جنگ ایک دوسرے سے برسرپیکار ہیں ، بالخصوص دہلی ہائی کورٹ کے ذریعہ ایل جی مسٹر نجیب جنگ کو دہلی کے انتظامی سربراہ قرا ر دیئے جانے کے بعد سے دونوں لیڈروں کے درمیان جنگ تیز ہوگئي ہے۔ ایسے میں مسٹر سبرامنیم سوامی کا تبصرہ اس جنگ میں مزید حدت پیدا کرسکتا ہے۔

      First published: