உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریزرو بینک کے گورنر ملک کے لئے موزوں نہیں، انہیں شکاگو بھیج دیا جانا چاہئے: سبرامنیم سوامی

    سبرامنیم سوامی: فائل فوٹو

    سبرامنیم سوامی: فائل فوٹو

    نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے فائر برانڈ لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے ریزرو بینک آف انڈیا(آربی آئی) کے گورنر رگھو رام راجن کو ملک کے لئے نا موزوں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی غلط مانیٹری پالیسیوں کی وجہ سے ہی ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور چھوٹے ، درمیانے صنعت بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے فائر برانڈ لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے ریزرو بینک آف انڈیا(آربی آئی) کے گورنر رگھو رام راجن کو ملک کے لئے نا موزوں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی غلط مانیٹری پالیسیوں کی وجہ سے ہی ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے اور چھوٹے ، درمیانے صنعت بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ مسٹر سوامی نے آج یہاں پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں سے کہا کہ افراط زر کنٹرول کرنے کے نام پر جس طرح سے مسٹر راجن نے سود کی شرح میں اضافہ کیا ہے اس سے معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ انهوں نے کہا "جتنی جلدی ممکن ہو مسٹر راجن کو ان کے عہدے سے آزاد کر انہیں شکاگو بھیج دیا جانا چاہئے‘‘۔


      بی جے پی لیڈر نے کہا’’مسٹر راجن ہندوستانی نظام کے لئےموزوں نہیں ہیں اورجتنی جلدی ممکن ہو انہیں شکاگو بھیج دیا جانا چاہئے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ مسٹر راجن کی مدت ستمبر میں ختم ہو رہی ہے پھر بھی اتنی دیر تک انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور انہیں
      فوری طور پر عہدے سے معزول کر دیا جانا چاہئے۔

      First published: