یوگی کے وزیر سوامی پرساد موریہ کا متنازع بیان ، ہوس مٹانے کیلئے تین طلاق دے کر مسلمان بدلتے ہیں بیویاں
مسلمان بلاوجہ، بے وجہ اور من مانے طریقے سے جب چاہے بغیر کسی وجہ کے اپنی بیویوں کو طلاق دے دیتے ہیں، طلاق دے کر وہ اپنی ہوس کو پورا کرنے کا کام کر رہے ہیں
مسلمان بلاوجہ، بے وجہ اور من مانے طریقے سے جب چاہے بغیر کسی وجہ کے اپنی بیویوں کو طلاق دے دیتے ہیں، طلاق دے کر وہ اپنی ہوس کو پورا کرنے کا کام کر رہے ہیں
بستی : بی ایس پی چھوڑ کر بی جے پی کا دامن تھامنے والے یوگی کابینہ کے وزیر سوامی پرساد موریہ نے تین طلاق پر انتہائی متنازع بیان دے کر تین طلاق معاملہ کو طول دینے کی کوشش کی ہے۔ موریہ نے کہا کہ مسلمان تین طلاق دے کر اپنی ہوس کو پورا کرنے کے لئے مسلسل بیویاں تبدیل کرنے کا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تین طلاق کے معاملہ پر بی جے پی مسلم خواتین کے ساتھ ہے۔ سوامی پرساد موریہ جمعہ کو بستی میں ایک پروگرام میں شامل ہونے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان بلاوجہ، بے وجہ اور من مانے طریقے سے جب چاہے بغیر کسی وجہ کے اپنی بیویوں کو طلاق دے دیتے ہیں، طلاق دے کر وہ اپنی ہوس کو پورا کرنے کا کام کر رہے ہیں، طلاق کی وجہ سے اس کی بیوی اور بچوں کو سڑک پر بھیک مانگنے کے لئے مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ نوبھارت ٹائمس ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق موریہ نے بی ایس پی سربراہ مایاوتی پر بھی نشانہ سادھا ۔ انہوں نےکہا کہ 'جب میں نے پارٹی چھوڑی تو مایاوتی نے کہا تھا کہ جو بی ایس پی چھوڑے گا ، اس کی سیاست ختم ہو جائے گی، لیکن سیاست ان کی ختم ہوگئی جو مایاوتی کے بندھوا مزدور بن کر رہ رہے ہیں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔