سال 2019 کا لوک سبھا چناؤ کس مدعے پر لڑا جائے گا یہ ابھی سے طے ہو رہا ہے۔ اس میں اتر پردیش واقع اجودھیا کے رام مندر کا مدعا بھی شامل ہے۔ منگل کو نیوز 18 انڈیا کی بیٹھک میں 2019 میں 'رام بھروسے راجنیتی' کے سیشن میں اسی مدعے پر بحث ہوئی۔ اس میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی، کانگریس لیڈر منیش تیواری اور اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی موجود تھے۔ بحث کے دوران منیش تیواری نے کہا، 'سال 2014 میں مودی نے سب کا ساتھ سب کا وکاس کہا، گزشتہ 50 ماہ میں نہ سب کا ساتھ، ان کے اپنے وکاس کے بارے میں کہہ نہیں سکتا، 15 لاکھ کا کیا ہوا؟ 2 کروڑ ملازمتوں کا کیا ہوا؟ باقی وعدوں کا کیا ہوا؟ گمراہ کرنے کی کوشش ضرور کی جائے گی، لیکن عوام بہت سنجیدہ ہیں۔ 50-60 ماہ کی کارگزاریوں پر الیکشن ہو گا۔ '
وہیں اویسی نے اس معاملے پر کہا، بی جے پی کے لئے آسان ہے کہ رام مندر کے مسئلے کو اٹھایا جائے۔ اس دوران سوامی نے کہا کہ 2019 کا الیکشن رام مندر بنانے کا عمل شروع ہونے کے معاملے پر لڑا جائے گا۔ منیش نے کہا، بی جے پی نے 2014 میں گائے کے نام پر ووٹ نہیں مانگا۔ بی جے پی نے ترقی کے ایشو پر انتخابی مہم چلائی، لیکن حکومت میں آتے ہی ترقی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بی جے پی پہلے دن سے ملک میں نفرت پھیلا رہی ہے۔ ' جواب میں سوامی نے کہا کہ سال 2014 کا الیکشن بی جے پی نے ہندوتو اور بدعنوانی کے معاملے پر لڑا تھا۔
اویسی نے کہا، "اگر سوامی کو یہ لگتا ہے کہ مسلمانوں کو مار کر ووٹ ملے گا اور وہ جیت جائیں گے تو یہ غلط فہمی ہے۔ جیت موب لنچنگ سے نہیں ہوگی۔ بی جے پی علاقائی جماعتوں سے مقابلہ نہیں کر سکتی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔