نئی دہلی۔ وزیر اعلیٰ کیجریوال کے گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھے بی جے پی رکن پارلیمنٹ مہیش گری کی حمایت کرنے بی جے پی لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی بھی پہنچ گئے ہیں۔ سبرامنیم سوامی نے کیجریوال پر اپنے ہی انداز میں حملہ کرتے ہوئے ان کے تمام وزراء کو چور قرار دیا ہے۔
سبرامنیم سوامی نے عآپ حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کیجریوال کے وزیر چور ہیں۔ یہ غداروں کی حکومت ہے، بدعنوان حکومت ہے۔ دہلی حکومت کو برخاست کیا جائے۔ سوامی نے کہا کہ جو ریاستی حکومت آئین پر عمل نہیں کرتی ہے اسے فوری طور پر برطرف کردینا چاہئے۔ مہیش گری کے معاملے میں سوامی نے کیجریوال سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
یہی نہیں، سوامی نے لیفٹیننٹ گورنر پر براہ راست حملہ بولتے ہوئے انہیں بھی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بتا دیں کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے گھر کے باہر بی جے پی رکن پارلیمنٹ مہیش گری کا دھرنا گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری ہے۔ وہ رات بھر سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔