உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بی جے پی وزرا کو روایتی اور جدید لباس پہننے کی ہدایت دے، کوٹ اور ٹائی میں وہ ویٹر جیسے لگتے ہیں : سوامی

    نئی دہلی : بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے وزیرخزانہ ارون جیٹلی پر حملے کو نئی سطح پر لے جاتے ہوئے اپنے اوپر قابو رکھنے کا مشورہ دینے والوں کو دھمکی آمیز لہجہ میں کہا ہے کہ اگر وہ اپنے آپ پر آگئے تو خون خرابہ ہوجائے گا۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے وزیرخزانہ ارون جیٹلی پر حملے کو نئی سطح پر لے جاتے ہوئے اپنے اوپر قابو رکھنے کا مشورہ دینے والوں کو دھمکی آمیز لہجہ میں کہا ہے کہ اگر وہ اپنے آپ پر آگئے تو خون خرابہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بغیر مانگے مجھے نظم و ضبط اور کنٹرول کا مشورہ دینے والے لوگ یہ نہیں سمجھ رہے ہیں کہ اگر میں اپنے آپ پر آگیا تو طوفان آ جائے گا۔
      علاوہ ازیں بی جے پی لیڈر سوامی نے ٹویٹر پر یہ بھی کہا کہ بی جے پی کو اپنے وزراء کو ہدایت دینی چاہئے کہ وہ غیر ملکی دوروں میں روایتی اور جدید لباس ہی پہنیں۔ کوٹ اور ٹائی میں وہ ویٹر جیسے لگتے ہیں۔

      سوامی نے اگرچہ جیٹلی کا نام نہیں لیا ، لیکن وہ واضح طور پر وزیر خزانہ کا حوالہ دے رہے تھے ، جنہوں نے بدھ کو سوامی سے چیف اقتصادی مشیر اروند سبرامنین پر حملے کے لے کر قابو رکھنے اور نظم و ضبط کی اپیل کی تھي ۔
      غور طلب بات یہ بھی ہے کہ آج کے اخبارات میں جیٹلی کی بینک آف چائنا کے صدر سے ملاقات کی تصویر چھپی ہے ، جس میں انہوں نے لاؤنج سوٹ پہنا ہوا ہے۔
      First published: