ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سی اے اے معاملہ: قانون کے رکھوالے قانون کے دائرے سے باہر جا رہے ہیں۔ سورا بھاسکر

سورا نے کہا کہ اترپردیش میں لوگوں کے حقوق چھین لئے گئے ہیں۔ پولیس طاقت کا استعمال کر رہی ہے، لوگوں کو مارا پیٹا جا رہا ہے۔

  • Share this:
سی اے اے معاملہ: قانون کے رکھوالے قانون کے دائرے سے باہر جا رہے ہیں۔ سورا بھاسکر
سورا بھاسکر: فائل فوٹو

لکھنئو۔ فلم اداکارہ سورا بھاسکر نے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے) کی مخالفت میں اترپردیش میں ہوئے پرتشدد احتجاج کے بعد پولیس کی کارروائی کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ سورا نے کہا کہ اترپردیش میں لوگوں کے حقوق چھین لئے گئے ہیں۔ پولیس طاقت کا استعمال کر رہی ہے، لوگوں کو مارا پیٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں احتجاج کے دوران زیادہ تر لوگوں کی جانیں پولیس کی فائرنگ میں گئی ہیں کیونکہ اس میں ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا۔ میں ایسے واقعہ کی مذمت کرتی ہوں۔


سورا بھاسکر نے کہا کہ مغربی یوپی میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو یرغمال بنایا جا رہا ہے۔ ایسے میں پولیس کی کارروائی کو جائز ٹھہرایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی بدلہ لینے والی بات درست نہیں ہے۔ سورا کے مطابق، اگر کسی نے تشدد کیا ہے تو ان کے اوپر قانون کے تحت کیس درج کیا جانا چاہئے۔ ایسے میں ہندوستانی عدالتوں سے درخواست کرتی ہوں کہ اس کی عدالتی جانچ کی جائے۔ بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ قانون کے رکھوالے قانون کے دائرے سے باہر جا رہے ہیں۔ اس کی آزادانہ جانچ ہونی چاہئے۔


وہیں، سماجی کارکن یوگیندر یادو نے کہا کہ بنارس میں 57 لوگ جیل میں بند ہیں۔ بچوں کو ٹارچر کیا جا رہا ہے۔ پولیس لوٹ پاٹ کر رہی ہے۔ دکانیں سیل کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم پولیس اہلکاروں کو فورا معطل کیا جانا چاہئے۔ ساتھ ہی ہلاک شدگان کو معاوضہ دیا جائے۔


 
First published: Dec 26, 2019 06:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading