உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اب شیلا دکشت کے خلاف سواتی مالیوال نے اے سی بی میں کی شکایت

    دہلی خواتین کمیشن کی سربراہ سواتی مالیوال نے دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کے خلاف انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) میں آج بدعنوانی کا معاملہ درج کرایا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی خواتین کمیشن کی سربراہ سواتی مالیوال نے دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کے خلاف انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) میں آج بدعنوانی کا معاملہ درج کرایا ہے۔ دہلی میں کانگریس حکومت کے دور اقتدار میں مالی دھوکہ دہی اور بدعنوانی سے متعلق اس شکایت میں شیلا دکشت کے علاوہ اس دوران دہلی حکومت میں وزیر رہنے والی کرن والیہ اور دہلی خواتین کمیشن کی سابق سربراہ برکھا شکلا سنگھ کا بھی نام شامل ہے۔
      سواتی مالیوال نے کہا مجھے امید ہے کہ میری شکایت پر ایف آئی آر درج ہوگی، لیکن اس سلسلے میں ابھی مجھے کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ سواتی مالیوال کی شکایت کے مطابق  سنگھ اور والیہ کی جانب سے کمیشن میں مالی بے ضابطگیوں اور سرکاری پیسہ کا غلط استعمال کرنے کے ثبوت ملے ہیں۔ انہوں نے شیلا دکشت کا نام لیتے ہوئے کہاکہ بے ضابطگیوں کے یہ معاملے ان کی میعادکار 2007 سے 2015 کے دوران کی ہیں۔
      قبل ازیں اے سی بی نے سواتی مالیوال پر انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت خواتین کے پینل میں ملازمین کی تقرری میں مبینہ بے ضابطگی کے سلسلے میں معاملہ درج کیا تھا۔ یہ معاملہ برکھا سنگھ کی شکایت پر درج کیا گیا تھا ، جس کے بعد اے سی بی نے سواتی مالیوال سے پوچھ گچھ بھی کی تھی۔
      First published: