ہوم » نیوز » No Category

سواتی مالیوال نے کہا : خواتین کے تحفظ کے مسئلے پر سنجیدہ نہیں لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ

نئی دہلی: دہلی خواتین کمیشن کی چیئرمین سواتی مالی وال نے کہا کہ لگتا ہے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ خواتین کے تحفظ کے بارے میں زیادہ سنجیدہ نہیں ہیں اور منگل کے روز ہونے والی اعلیٰ سطحی میٹنگ کو ملتوی کیا جانا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 03, 2015 05:59 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سواتی مالیوال نے کہا : خواتین کے تحفظ کے مسئلے پر سنجیدہ نہیں لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ
نئی دہلی: دہلی خواتین کمیشن کی چیئرمین سواتی مالی وال نے کہا کہ لگتا ہے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ خواتین کے تحفظ کے بارے میں زیادہ سنجیدہ نہیں ہیں اور منگل کے روز ہونے والی اعلیٰ سطحی میٹنگ کو ملتوی کیا جانا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

نئی دہلی: دہلی خواتین کمیشن کی چیئرمین سواتی مالی وال نے کہا کہ لگتا ہے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ خواتین کے تحفظ کے بارے میں زیادہ سنجیدہ نہیں ہیں اور منگل کے روز ہونے والی اعلیٰ سطحی میٹنگ کو ملتوی کیا جانا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔


خواتین کے تحفظ کے مسئلے پر لیفٹننٹ گورنر، دہلی پولیس کمشنر بی ایس بسی ، دہلی خواتین کمیشن کی چیئرمین اور خواتین اور بچوں کے محکمے کے سکریٹری اور جنرل سکریٹری کے ساتھ منگل کے روز ایک اعلی سطحی میٹنگ ہونا طے تھی لیکن راج نواس سے کل ایک بیان میں اسے ملتوی کرنے کی اطلاع دی گئی اور بتایاگیا کہ یہ میٹنگ 11 نومبر کو ہوگی۔


خواتین کمیشن کے ذرائع نے کہا کہ 11 نومبر کو دیوالی ہے اور اس دن کوئی میٹنگ نہیں ہوسکتی۔ اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ لیفٹننٹ گورنر خواتین کے تحفظ سے متعلق معاملہ میں کتنے سنجیدہ ہیں۔ یہ ایک طرح سے خواتین کمیشن کو کام کرنے سے روکنے جیسا ہے۔


محترمہ مالی وال نے ٹویٹر پر کہا کہ میٹنگ کو ملتوی کرنا بہت افسوس ناک ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ایک بار پھر خواتین کے تحفظ سے متعلق مسئلے پر میٹنگ کو ایک ہفتے کے لیے ٹال دیا ہے۔ ایسے مسئلوں کے ساتھ اس طرح کی ڈھیل دینا صحیح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کمیشن اس میٹنگ کے بارے میں بہت پُر امید تھی اس کے لئے اس نے ایک رپورٹ


ھی تیار کی تھی۔

اس دوران لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ جان بوجھ کر ملتوی نہیں کی گئی ہے۔ کئی اہم میٹنگ اس سے پہلے ہونی تھیں اس لئے تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ جہاں تک 11 نومبر کی بات ہے تو افسران کی غلطی سے ایسا ہوا ہوگا اگلی تاریخ جلد ہی طے کی جائے گی۔

First published: Nov 03, 2015 05:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading