سری نگر: بزرگ علیحدگی پسند راہنما اور حریت کانفرنس (گ) چیئرمین سید علی گیلانی کو آج ایک بار پھر نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا گیا۔
حریت کانفرنس کے ایک ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ جب سے پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط سرکار برسرِ اقتدار آئی ہے مسٹر گیلانی کی نہ صرف سیاسی اور سماجی سرگرمیوں پر مکمل طور پابندی عائد کردی گئی، بلکہ دینی فرائض کی انجام آوری سے بھی زبردستی روکا جارہا ہے۔ حریت کانفرنس نے اسے انتظامیہ کی طرف سے مداخلت فی الدین قرار دیتے ہوئے ایسی تمام کارروائیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔