نئی دہلی. تمل ناڈو (Tamilnadu) میں کنور کے قریب ہیلی کاپٹر حادثے (Helicopter Crash) میں زندہ بچ جانے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ (IAF Group Captain Varun Singh) اسپتال میں زندگی جنگ ہار گئے۔ ہندوستانی فضائیہ (Indian Airforce) نے ان کے انتقال کی جانکاری دی ہے۔ ایئر فورس کے میڈیا کوآرڈینیشن سینٹر (IAF- MCC) نے ایک بیان میں کہا - ہندوستانی فضائیہ کو بہادر گروپ کیپٹن ورون سنگھ کے انتقال کے بارے میں بتاتے ہوئے بہت دکھ ہوا ہے۔ آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔ ہندوستانی فضائیہ ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔
گزشتہ ہفتے، سی ڈی ایس جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور 11 دیگر فوجی اہلکار کنور میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے تھے جب کہ زخمی افسر سنگھ بنگلورو میں زیر علاج تھے۔
اس حادثے میں جان گنوانے والوں میں راوت اور ان کی اہلیہ کے علاوہ بریگیڈیئر ایل۔ s لڈر، لیفٹیننٹ کرنل ہرجندر سنگھ، ونگ کمانڈر پی ایس۔ چوہان، اسکواڈرن لیڈر کے۔ سنگھ، جے ڈبلیو او داس، جے ڈبلیو او پردیپ اے، حولدار ستپال، نائک گرسیوک سنگھ، نائک جتیندر کمار، لانس نائک وویک کمار، لانس نائک سائی تیجا شامل ہیں۔ گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی موت کے بعد اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔
واضح ہو کہ بدھ کو تمل ناڈو کے کوننور میں ہیلی کاپٹر حادثے میں سی ڈی ایس بپن راوت (CDS Bipin Rawat)، اُن کی بیوی مدھولیکا راوت سمیت 13 لوگ شہید ہوگئے۔ ایئرفورس کے حادثے کا شکار، ہیلی کاپٹر Mi17(Helicopter Crash) میں 14 لوگ سوار تھے اور صرف گروپ کیپٹن ورون سنگھ (Group Captain Varun Singh) ہی واحد ایسے شخص تھے جو اس واقعے میں زندہ بچ گئے تھے۔ اُن کا علاج جاری تھا اور اب وہ بھی زندگی کی جنگ ہار گئے۔

چیف آف ڈفینس اسٹاف جنرل بپن راوت (CDS General Bipin Rawat) کا ہیلی کاپٹر تمل ناڈو کے کنور (Tamil Nadu Helicopter Crash) میں خراب موسم کی وجہ سے گر کر تباہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خصوصی ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے قبل پائلٹ کی جانب سے کوئی ایمرجنسی کال نہیں کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق پائلٹ نے سلور اے ٹی سی کو ریڈیو پیغام دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ ویلنگٹن ہیلی پیڈ پر لینڈ کرنے کے لیے اترنا شروع کر چکے ہیں۔ یہ لینڈنگ سے پہلے 7-8 منٹ کی بات تھی۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔