ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کیجریوال کا چیلنج، شیلا دکشت کو گرفتار کروائیں یا اپنی مونچھ منڈوائیں وجیندر گپتا

نئی دہلی : دہلی کی اروند کیجریوال حکومت نے ٹینکر گھوٹالے کی جانچ رپورٹ سی بی آئی اور اے سی بی کے حوالے کر دی ہے

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jun 13, 2016 09:52 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیجریوال کا چیلنج، شیلا دکشت کو گرفتار کروائیں یا اپنی مونچھ منڈوائیں وجیندر گپتا
نئی دہلی : دہلی کی اروند کیجریوال حکومت نے ٹینکر گھوٹالے کی جانچ رپورٹ سی بی آئی اور اے سی بی کے حوالے کر دی ہے

نئی دہلی : دہلی کی اروند کیجریوال حکومت نے ٹینکر گھوٹالے کی جانچ رپورٹ سی بی آئی اور اے سی بی کے حوالے کر دی ہے اور ساتھ ہی اس گھوٹالے کو لے کر سڑکوں پر اتری بی جے پی کو بھی چیلنج کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں اب دو ماہ کے اندر اندر شیلا دکشت کو گرفتار کروائے ورنہ وجیندر گپتا استعفی دے کر اپنی مونچھ منڈوالیں اور مودی جی سے بھی استعفی کا مطالبہ کریں۔

دہلی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے تیسرے دن وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر وجیندر گپتا کے بینچ پر چڑھنے سے حکومت ڈر گئی۔ اس بات کا وجیندر جی کو کریڈٹ جاتا ہے کہ آج آبی وسائل کے وزیر کپل مشرا نے ٹینکر گھوٹالے کی جانچ کی رپورٹ سی بی آئی اور اے سی بی کے حوالے کر دی ہے۔

کیجریوال نے کہا کہ اب اگر شیلا دکشت گرفتار نہیں ہوئیں ، تو اپوزیشن لیڈر وجیندر گپتا اپنی مونچھ منڈوا لیں گے اور خود استعفی دے کر مودی جی سے بھی استعفی کا مطالبہ کریں گے۔ غور طلب ہے کہ گپتا کی قیادت میں بی جے پی ٹینکر گھوٹالے میں شیلا دکشت پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے دہلی حکومت پر حملہ آور ہوئی تھی۔

ادھر اسمبلی اسپیکر نے ڈی ڈی سی اے میں مبینہ بدعنوانیوں کی جانچ کے لئے 9 ارکان کی کمیٹی بنا دی ہے۔ یہ کمیٹی 1992 سے 2016 تک ڈی ڈی سی اے کے کام کاج کی جانچ کرے گی۔ کمیٹی ڈی ڈی سی اے سے وابستہ لوگوں کو سمن کر کے طلب کرسکے گی اور گڑبڑیوں کی جانچ کرے گی۔ کمیٹی ڈی ڈی سی اے کے جس دور کی جانچ کرے گی ، اس میں ارون جیٹلی کی ڈی ڈی سی اے کے صدر کے طور میعاد کار بھی شامل ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اسی معاملے کی جانچ کے لئے دہلی حکومت پہلے ہی کمیشن آف انكوايري بنا چکی ہے، جس کے سربراہ گوپال سبرامنیم ہیں۔

First published: Jun 13, 2016 09:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading