ہوم » نیوز » امراوتی

پاکستان کودہشت گردوں کےکیمپوں کوتباہ کرنےکیلئےہندستان کا شکرگزارہونا چاہئے: تسلیمہ نسرین

متنازعہ مصنفہ نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی ملک کےلئےاچھےنہیں ہیں، اس لئے پاکستان کوبالاکوٹ میں دہشت گردوں کےکیمپ تباہ کرنے کے لئے ہندستان کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 26, 2019 04:55 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پاکستان کودہشت گردوں کےکیمپوں کوتباہ کرنےکیلئےہندستان کا شکرگزارہونا چاہئے: تسلیمہ نسرین
تسلیمہ نسرین نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہندوستان کا شکرگزار ہونا چاہئے۔ تصویر: نیوز ۱۸

نئی دہلی: بنگلہ دیش کی جلاوطن مصنفہ تسلیمہ نسرین نے کہا کہ بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے کیمپوں کوتباہ کرنےکےلئے پاکستان کوہندستان کا شکرگزارہونا چاہئے۔ مذہبی سخت گیری کےخلاف مسلسل اپنی آواز بلند کرنے والی تسلیمہ نسرین نے منگل کو ٹوئٹ کیا کہ پاکستان کہتا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اب اسے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے کیمپ تباہ کرنے کے لئے ہندستان کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔


انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کسی بھی ملک کے لئے اچھے نہیں ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ تسلیمہ نسرین بنگلہ دیش سے جلاوطن ہیں اورطویل عرصہ سے ہندستان اور یوروپی ممالک میں مقیم ہیں۔

خیال رہے کہ ہندستانی فضائیہ نے آج صبح سویرے پاکستان کے بالاکوٹ میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے کیمپوں پر شدید بمباری کی جس میں دہشت گردوں کے کیمپ پوری طرح سے تباہ ہوگئے اوربڑی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے۔ 





ذرائع نے بتایا کہ 26 فروری کی رات تقریبا 3:30 بجے میراج 2000 لڑاکو طیاروں نے دہشت گردوں کے بڑی ٹھکانوں پر حملہ کیا اور اس کو پوری طرح سے تباہ کردیا ۔ اس درمیان گجرات کے کچھ میں پاکستان کا ایک ڈرون اڑتا ہوا نظر آیا ، جس کو بی ایس ایف نے مارگرایا ۔

واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے ذریعہ پلوامہ دہشت گردانہ حملہ انجام دینے کے بعد سے ہی پورا ہندوستان جوابی کارروائی کا مطالبہ کررہا تھا۔ تمام سیاسی جماعتیں اور عام لوگ فوج اورحکومت کے ساتھ کھڑے تھےاورمسلسل یہ بات کہی جارہی تھی کہ پاکستان کوجواب دینے کا یہ مناسب وقت ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے بھی واضح طورپرکہا تھا کہ جوانوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی اوراس کا حساب برابرکیا جائے گا۔


First published: Feb 26, 2019 04:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading