نئی دہلی : ٹیم انڈیا کی ایک پرانی بیماری ہے ، ٹاپ آرڈر اگر گیا ، تو میچ گیا ۔ بین الاقوامی کرکٹ میں اس کی بہت سی مثالیں ہیں ۔ لیکن اب ٹیم انڈیا صرف ٹاپ آرڈر پر منحصر نہیں رہنے والی ۔ بنگلور میں ٹیم انڈیا کا جو ٹریننگ کیمپ چل رہا ہے ، اس میں لوور آدر بلے بازوں سے رن بنوانے کیلئے ان کو مخصوص ٹریننگ دی جارہی ہے ۔ تاکہ آخری موقعوں پر ٹیم کو بلے بازوں کی کمی کا احساس نہ ہوا ۔
آر اشون، رویندر جڈیجہ، بھونیشور کمار اور امت مشرا جیسے گیند بازوں کو بلے بازی کی خاص تربیت دی جا رہی ہے ۔ دراصل یہ ٹریننگ اسی پروگرام کا حصہ ہے، جس میں ہر کرکٹر کو ہر صورت حال کے لئے تیار کیا جا رہا ہے ۔ تبھی تو کپتان وراٹ کوہلی نے بنگلور میں وکٹ کیپنگ کے دستانے پہن کر سب کو چونکا دیا ۔
ٹیم انڈیا کی اس ٹریننگ کا اصل امتحان ویسٹ انڈیز میں ہوگا ۔ مداح کو انتظار رہے گا کہ یوگا سے لے کر جم تک ، کھلاڑیوں کی یہ محنت میدان پر مستعدی بڑھانے اور انہیں کول رکھنے میں کتنی مددگار ثابت ہوتی ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔