نئی دہلی : امل کمبلے کے کوچ کےعہدہ سے استعفی دینے کے دو دن بعد ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے اپنی خاموشی توڑی ہے۔ کوہلی نے کہا کہ انل بھائی نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور ہم اس کی عزت کرتے ہیں۔ چمپئنز ٹرافی کے دوران کوہلی نے اس معاملہ پر خاموشی اختیار کر لی تھی اور کہا تھا کہ کھیل کی دنیا میں کئی طرح کی قیاس آرائی ہورہی ہیں اور یہ وہ لوگ کر رہے ہیں جو ڈریسنگ روم کا حصہ بھی نہیں ہیں۔ کوہلی نے کہا تھا کہ جو بھی ڈریسنگ روم میں ہوتا ہے، وہ خفیہ رہتا ہے۔ انڈین ایکسپریس کی ایک خبر کے مطابق جب کوہلی سے یہ پوچھا گیا کہ کیا صورتحال کو مزید بہتر طریقے سے سنبھالا نہیں جا سکتا تھا؟ تو انہوں نے کہا کہ بالکل، لیکن انل بھائی نے اپنے خیالات ظاہر دیے تھے اور انہوں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا اور ہم اس کی عزت کریں گے ۔ کوہلی نے مزید کہا کہ چمپئنز ٹرافی کے دوران میں نے 11 پریس کانفرنسیں کی تھیں۔ ہم نے گزشتہ 3-4 سال سے ایک روایت بنائی ہوئی ہے کہ جو بھی ڈریسنگ روم میں ہو گا، ہم اسے پوشیدہ رکھیں گے، اسی میں پوری ٹیم اعتماد کرتی ہے، کمبلے کی تعریف کرتے ہوئے کوہلی نے کہا کہ بطور کرکٹر انہوں نے ملک کے لئے جو کیا ہے، میں ان کی عزت کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ فی الحال ٹیم انڈیا ویسٹ انڈیز کے دورے پر گئی ہوئی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کراری شکست کے بعد ٹیم کافی دباؤ میں ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔