نئی دہلی: حال ہی میں سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے ٹیم میں مقام کی غیر یقینی صورتحال کو لے کر دیئے گئے بیان کے بعد سوشل میڈیا میں تنقید کا شکار ہوئے ٹیم انڈیا کے چیف سلیکٹر ایم ایس كے پرساد کے سر ابھی سے تبدیل ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ پرساد نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز شروع ہونے سے پہلے کہا تھا کہ دھونی کو اپنی فارم دکھانی ہوگی تبھی ان پر مستقبل کے لئے غور کیا جائے گا۔لیکن اب انہوں نے اپنے بیان کے برعکس دھونی کی تعریف کی ہے۔
سری لنکا کے خلاف گزشتہ دو میچوں میں دھونی کی بہترین کارکردگی کے بعد پرساد نے کہا کہ دراصل گزشتہ سال ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے پہلے دھونی کے پٹھوں میں کھنچاؤ آگیا تھا اور ان کے میچ میں اترنے کو لے کر شک پیدا ہو گیا تھا اس صورت حال میں، دھونی ان کے پاس آئے تھے اور کہا کہ اگر میرے پاس ایک پیر بھی ہوتا ، تو میں ضرور کھیلتا ۔
قابل ذکر ہے کہ 36 سالہ دھونی نے اس سال کے آغاز میں محدود اوورز کی کپتانی چھوڑی تھی لیکن اس کے بعد انہوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 11 اننگز میں ایک سنچری اور چار نصف سنچری لگائی ہیں۔سری لنکا کے خلاف موجودہ ایک روزہ سیریز میں، انہوں نے ناٹ آؤٹ رہتےہوئے 45 اور 67 رنز بنا ئے ہیں۔
پرشاد نے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال کے ایشیا کپ ٹوئنٹی 20 میں پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں دھونی پیٹھ میں درد کے باوجود، کھیلے تھے۔انہوں نے کہا کہ جم میں تربیت کے دوران، ان کی کمر میں شدید تکلیف تھی ، وہ چلنے کے قابل نہیں تھے اور صحیح کہوں تو وہ درد سے کراہ رہے تھے ۔ انہیں اسٹریچر سے لے جایا گیا تھا ۔ انہوں نے ایشیا کپ کا وقت یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب میں ڈھاکہ پہنچا تو صحافیوں نے مجھ سے پاکستان کے خلاف میچ میں دھونی کی شرکت کے بارے میں پوچھا، لہذا میں نے ان سے کچھ نہیں کہا اور سوال کو ٹال دیا ۔ میں بعد میں دھونی کے پاس گیا اور اس کے بارے میں ان سے پوچھا، انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ ایم ایس کے بھائی میرے بارے میں فکر نہیں کریں ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے خلاف ہم پر بہت دباؤ تھا۔اگلی صبح میں دھونی کے پاس گیا اور ان سے پوچھا جس پر انہوں نے پھر کہا کہ فکر نہ کریں ۔ میں نے چیف سلیکٹر سندیپ پاٹل کو اس تناظر میں بتایا اور بعد میں پارتھیو پٹیل کوٹیم میں دھونی کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ۔ پرشاد نے کہاکہ دھونی نے زبردست جرات دکھاتے ہوئے میچ سے قبل خود کو فٹ کیا اور میچ میں کھیلنے اترے ۔ دھونی نے مجھے بتایا کہ اگر وہ ایک ٹانگ بھی ہوتی تو بھی وہ کھیلنے اترتے ۔ اس میچ میں ہندستان نے پاکستان کو شکست دی تھی ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔