نئی دہلی۔ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ ٹی 20 کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کپتان مہندر سنگھ دھونی کے علاوہ ٹیم میں یوراج سنگھ، سریش رینا، وراٹ کوہلی، روہت شرما، شیکھر دھون، اشیش نہرا، آر اشون، جسپريم بمرا، رویندر جڈیجہ، ہاردک پنڈیا، ہربھجن سنگھ، اجنکے رہانے، محمد سمیع اور پون نیگی شامل ہیں۔ منیش پانڈے کو ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی۔
دہلی میں آج سلیکٹرز نے ٹیم منتخب کرنے کے لئے میٹنگ کی۔ 15 رکنی ٹیم میں سے صرف 2 جگہ خالی تھی جس پر سلیکٹرز کو غوروفکر کرنا تھی۔ سلیکٹرز نے یہ جگہ پون نیگی اور محمد سمیع کو دی۔ اس کے علاوہ زخمی اجنکے رہانے نے بھی واپسی کی ہے۔
اسپنر اور آل راؤنڈر کے نام پر آر اشون، روندر جڈیجہ اور ہربھجن سنگھ کا ٹکٹ كنفرم تھا تو نوجوان آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا بھی اسی کیٹیگری میں شامل تھے۔ تیز گیند بازی میں سلیکٹرز نے محمد سمیع پر اعتماد جتایا۔
آسٹریلیا کے دورے پر 22 سال کے جسپريت بمراه اور 37 سال کے آشیش نہرا نے ایسا سماں باندھا کہ ان دونوں کا ٹکٹ بھی کنفرم مانا جا رہا تھا۔ بھونیشور کمار، موہت شرما جیسے گیندباز ویٹنگ لسٹ میں ہی رہ گئے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔