ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لڑکی کو اغوا کرکے کیا گیا غلط کام، پھر ہاتھ۔پاؤں باندھ کر کی ایسی حرکت، لڑکی نے اٹھایا یہ خوفناک قدم اور۔۔۔

بتادیں کہ اہل خانہ کے مطابق الزام ہے کہ جس دن بیٹی نرسری میں ملی تھی اس دن اس کا ریپ ہوا تھا لیکن ڈر کے سبب لڑکی نے کسی سے کچھ نہیں کہا اور اسی بات کو لیکر وہ کافی پریشان تھی بعد میں تناؤ کے چلتے اس نے خودکشی جیسا قدم اٹھایا۔

  • Share this:
لڑکی کو اغوا کرکے کیا گیا غلط کام، پھر ہاتھ۔پاؤں باندھ کر کی ایسی حرکت، لڑکی نے اٹھایا یہ خوفناک قدم اور۔۔۔
چترکوٹ میں ایک نابالغ لڑکی نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔

یو پی میں خوایتن کے خلاف ہو رہے جرائم ہر دن بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ ہاتھرس معاملے پر لوگوں کے بڑھتے غصے کے درمیان ایک اور سنسنی خیز معاملہ اب جترکوٹ سے سامنے آیا ہے۔ آپ کو بتادیں کی چترکوٹ میں ایک نابالغ لڑکی نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ گاؤں کے ہی کچھ دنگ لوگوں نے پہلے اس کو اغوا کیا اور پھر اس کا ریپ (Rape) کیا۔ اس واردات کے بعد سے ہی لڑکی ڈپریشن میں رہنے لگی تھی اور اس نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کر ڈالا۔ لڑکی کے اہل خانہ کے مطابق نابالغ کے ساتھ درندگی کو چار دن پہلے انجام دیا گیا تھا۔

ہاتھ۔پاؤں بندھے نرسری میں ملی تھی لڑکی۔۔

معاملہ شہر کوتوالی علاقے کھروند گاؤں کا ہے۔ مہلوک لڑکی کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ ان کی بیٹی دن میں گھر سے باہر گئی تھی لیکن وہ جب کافی دیر تک واپس گھر نہیں لوٹی تو اس کو ڈھونڈا گیا۔ کچھ گھنٹوں کے بعد لڑکی گاؤں کے ہی ایک نرسری میں ملی۔  اس کے ہاتھ۔پاؤں بندھے ہوئے تھے۔ اہل خانہ نے اس کی اطلاع پولیس کو دی ۔ حالانکہ اس دوران لڑکی نے کسی بھی سلسلے میں جانکاری نہیں دی تھی۔ اب منگل کو جب مہلوک لڑکی کے گھر والے کھیت میں کام کرنے کے لئے گئے تو ان کے پیچھے لڑکی نے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔

اہل خانہ کے مطابق بیٹی کا ہوا تھا ریپ

بتادیں کہ اہل خانہ کے مطابق الزام ہے کہ جس دن بیٹی نرسری میں ملی تھی اس دن اس کا ریپ ہوا تھا لیکن ڈر کے سبب لڑکی نے کسی سے کچھ نہیں کہا اور اسی بات کو لیکر وہ کافی پریشان تھی بعد میں تناؤ کے چلتے اس نے خودکشی جیسا قدم اٹھایا۔ فی الحال اہل خانہ نے گاؤں کے ہی تین ملزموں کے خلاف تھانے میں تحریری رپورٹ درج کرا دی ہے۔


وہیں اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی جانچ میں خودکشی کا معاملہ سامنے آیا ہے باقی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تحقیقات کے بعد معاملے پر پوری جانکاری مل سکے گی۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 13, 2020 07:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading