48 ہزار کروڑ کے بہت بڑے سودے پر کابینہ کی مہر، 83 'تیجس' فضائیہ میں ہوں گے شامل
مارچ 2020 میں ڈیفنس ایکوئزیشن کونسل نے 83 ایڈوانسڈ مارک آئی اے ورژن تیجس طیارہ کی خریداری کی بات پر مہر لگائی تھی۔ اب وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت والی سی سی ایس نے اس سودے کو فائنل کر دیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 13, 2021 06:21 PM IST

48 ہزار کروڑ کے بہت بڑے سودے پر کابینہ کی مہر، 83 'تیجس' فضائیہ میں ہوں گے شامل
نئی دہلی۔ دفاعی امور کی کابینہ کمیٹی (CCS) نے بدھ کو فضائیہ میں 83 تیجس ہلکے جنگی طیاروں کے شامل ہونے کا راستہ صاف کر دیا ہے۔ ہندستان ایروناٹکس لمٹیڈ کے ذریعہ بنائے گئے ان طیاروں کے لئے 48 ہزار کروڑ روپئے کا سودا کیا گیا ہے۔ یہ ہندستان کی اب تک کی سب سے بڑی دفاعی خریداری ہے۔
مارچ 2020 میں ڈیفنس ایکوئزیشن کونسل نے 83 ایڈوانسڈ مارک آئی اے ورژن تیجس طیارہ کی خریداری کی بات پر مہر لگائی تھی۔ اب وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت والی سی سی ایس نے اس سودے کو فائنل کر دیا ہے۔
وزیر دفاع نے ٹویٹ کر دی جانکاری
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی کی زیر صدارت سی سی ایس نے آج تاریخی طور پر سب سے بڑی دفاعی سودے کو منظوری دے دی ہے۔ یہ سودا 48 ہزار کروڑ روپئے کا ہے۔ اس سے ہماری فضائیہ کے بیڑے کی طاقت ' ایل سی اے تیجس' کے ذریعہ مضبوط ہو گی۔ ہندستان کی ڈیفنس مینوفیکچرنگ کے لئے یہ سودا صورت حال کو تبدیل کرنے والا ثابت ہو گا۔
The CCS chaired by PM Sh. @narendramodi today approved the largest indigenous defence procurement deal worth about 48000 Crores to strengthen IAF’s fleet of homegrown fighter jet ‘LCA-Tejas’. This deal will be a game changer for self reliance in the Indian defence manufacturing.
— Rajnath Singh (@rajnathsingh) January 13, 2021
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے لکھا کہ تیجس طیارے آنے والے برسوں میں ہندستانی فضائیہ کے لئے ' بیک بون' ثابت ہونے جا رہے ہیں۔ ایچ اے ایل نے اپنی سیکنڈ لائن مینوفیکچرنگ سیٹ اپ کی شروعات ناسک اور بنگلورو ڈویژن میں شروع کر دی ہے۔ غور طلب ہے کہ یہ سودا پہلے کئے گئے 40 جنگی طیاروں کے سودے سے الگ ہے۔ یہ طیارے اگلے چھ سے سات برسوں میں ملک کی فضائیہ میں شامل کئے جائیں گے۔