اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مالی سال 24-2023 کےدوران تلنگانہ میں زیادہ شرح نموکاامکان، وزیرخزانہ ہریش راؤنےکیے یہ بڑےاعلانات

    کسانوں کی بیمہ اسکیم کے لیے اضافی 220 کروڑ روپے مختص کیے گئے

    کسانوں کی بیمہ اسکیم کے لیے اضافی 220 کروڑ روپے مختص کیے گئے

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ریتھو بندھو اسکیم میں 275 کروڑ روپے اور کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک اسکیموں میں 460 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ کسانوں کی بیمہ اسکیم کے لیے اضافی 220 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad, India
    • Share this:
      وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ نے کہا ہے کہ مالی سال (2023-24) کے دوران ریاست میں شرح نمو میں اضافے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال 23-2022 کے دوران تلنگانہ کی مجموعی ریاستی گھریلو پیداوار (جی ایس ڈی پی) میں گزشتہ مالی سال (22-2021) کے مقابلے میں 15.6 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

      اسمبلی کانفرنس ہال میں ’تلنگانہ سوشیو اکنامک آؤٹ لک 2023‘ کو جاری کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت نے پیر کو ریاستی اسمبلی میں پیش کیے گئے بجٹ میں مختص کردہ رقم کے علاوہ چند محکموں اور پروگراموں کے لیے علیحدہ فنڈز مختص کیے ہیں۔

      ریاست میں سڑکوں کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے حکومت نے سڑکوں اور عمارتوں کے محکمے کو 2500 کروڑ روپے اور پنچایتی راج کے محکمے کو 2000 کروڑ روپے مختص کیے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ رقم ریاستی بجٹ میں محکمہ آر اینڈ بی کو مختص کردہ 22,260 کروڑ روپے اور پنچایت راج محکمہ کو 31,426 کروڑ روپے کی اضافی ہے۔

      اسی طرح ریاست کی مختلف یونیورسٹیوں میں ہاسٹل کی نئی عمارتوں کی تعمیر، عمارتوں کی تزئین و آرائش اور جدید کاری کے لیے علیحدہ سے 500 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے نوٹس میں آیا ہے کہ ریاست کی چند یونیورسٹیوں کو نئے ہاسٹلز کی ضرورت ہے اور ان یونیورسٹیوں میں ہاسٹل کی عمارتوں کی مرمت کرنے کی بھی ضرورت تھی، اس لیے حکومت نے اس مقصد کے لیے علیحدہ فنڈز مختص کیے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ رقم گرانٹ ہوگی نہ کہ قرض۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      انہوں نے کہا کہ حکومت نے بھیڑوں اور بکریوں کی تقسیم کی اسکیم کے لیے الگ سے 4500 کروڑ روپے اور کے سی آر نیوٹریشن کٹ کے لیے 200 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ان لوگوں کے لیے 12,000 کروڑ روپے مختص کیے ہیں جو اپنی زمین پر مکانات بنانے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مکانات کی تعمیر کے لیے 3 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرے گی۔

      وزیر خزانہ نے کہا کہ ریتھو بندھو اسکیم میں 275 کروڑ روپے اور کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک اسکیموں میں 460 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ کسانوں کی بیمہ اسکیم کے لیے اضافی 220 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جبکہ 5,609 کروڑ روپے فیس کی ادائیگی کے لیے اور 3,000 کروڑ روپے مفت چاول کی تقسیم کے لیے مختص کیے گئے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: