افغانی صوفی خواجہ سید ظریف چشتی کے قتل کی مذمت،Telangana Muslim Rashtriya Manch کا اظہارافسوس
جنوبی ہند کے ایم آر ایم کنوینر نے کہا کہ مسلم راشٹریہ منچ کی قومی میٹنگ میں اس مسئلہ پر بات کی جائے گی۔ جولائی کے تیسرے ہفتے دہلی میں منعقد کیا جائے گا۔
تلنگانہ مسلم راشٹریہ منچ (Telangana Muslim Rashtriya Manch) نے بدھ کی صبح مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں ایک افغانی صوفی خواجہ سید ظریف چشتی (Sufi Khawaja Syed Zarif Chishti) کے قتل کی مذمت کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق 35 سالہ صوفی خواجہ سید ظریف چشتی کو نامعلوم افراد نے اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ اپنی ایس یو وی میں ناسک جا رہے تھے۔ تلنگانہ مسلم راشٹریہ منچ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے ہندوستان اور افغانستان کے تعلقات خراب ہوں گے۔ کنوینر تلنگانہ مسلم راشٹریہ منچ ایم اے ستار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی شخصیات بلا لحاظ تمام مذاہب کے لوگوں کے لیے یکساں طور پر قابل احترام ہیں۔
MRM south India has condemned the murder of Sufi Khwaja Zarif Chishti and demanded police to take stringent action against the culprits. pic.twitter.com/D6tgp92wda
— Alyhindustani🇮🇳🇮🇳🇮🇳 (@ShaikMohsinAly) July 6, 2022
جنوبی ہند کے ایم آر ایم کنوینر نے کہا کہ مسلم راشٹریہ منچ کی قومی میٹنگ میں اس مسئلہ پر بات کی جائے گی۔ جولائی کے تیسرے ہفتے دہلی میں منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے مہاراشٹرا پولیس سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے اور قتل میں ملوث لوگوں کو گرفتار کرے اور ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کرے جو سوشل میڈیا پر بھڑک رہے ہیں جس سے دوسروں کے امن اور مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچ رہی ہے۔
انہوں نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔