ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مندر میں توڑ پھوڑ ، ہندوستان کی سختی سے بیک فٹ پر پاکستان ، دیا جانچ کا حکم

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ہندو مندر پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو اس معاملہ کی تحقیقات کر کے مجرمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 05, 2021 08:37 PM IST
  • Share this:
مندر میں توڑ پھوڑ ، ہندوستان کی سختی سے بیک فٹ پر پاکستان ، دیا جانچ کا حکم
مندر میں توڑ پھوڑ ، ہندوستان کی سختی سے بیک فٹ پر پاکستان ، دیا جانچ کا حکم

نئی دہلی : ہندوستان نے پاکستان کے پنجاب صوبے میں ایک مندر پر مشتعل ہجوم کے حملے، مورتیوں کو توڑے جانے اور آگ زنی کیے جانے کے سلسلے میں پاکستانی ہائی کمیشن کے انچارج سفارت کار کو طلب کرکے ہمسایہ ملک میں اقلیتی برادری کی مذہبی آزادی پر حملے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کی سلامتی اور ترقی کو یقینی بنائے۔ ادھر پاکستان وزیراعظم عمران خان نے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو اس معاملے کی تحقیقات کر کے مجرمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔


ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ضابطہ بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سوشل میڈیا پر صوبے پنجاب کے رحیم یار خان میں ایک گنیش مندر پر مشتعل ہجوم کے حملے کی رپورٹ بہت قابل تشویش ہے۔ ہجوم نے مورتیوں کی بے حرمتی کی اور آگ زنی کی۔ بھیڑ نے مندر کے آس پاس ہندوسماج عوام کے گھر وں پر بھی حملے کئے۔ پاکستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں پر حملوں، ان کے ساتھ تفریق اور استحصال کا سلسلہ جاری ہے۔


ارندم باغچی نے کہا کہ گزشتہ برس جنوری میں ماتا رانی بھٹیانی مندر، اسی وقت گرودوار ہ شری جنم استھان، دسمبرمیں خیبر پختونخوا کے کرک میں ایک ہندو مندر سمیت مندروں اور گرودواروں پر مسلسل حملے ہوئے ہیں۔ تیزی سے بڑھتے ایسے واقعات بتاتے ہیں کہ پاکستان کی حکومت اور سیکورٹی ایجنسیاں ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھی ہیں اور اقلیتی کمیونٹی پر ایسے حملوں کو روکنے میں ناکام ہیں۔


ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے ہائی کمیشن کے انچارج کو طلب کیا گیا تھا اور سخت مخالفت کے ساتھ اس واقعہ اور اقلیتی برادریوں کے مذہبی آزادی کے حقوق اور مذہبی مقامات پر مسلسل حملے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان حکومت اقلیتی برادریوں کے تحفظ و ترقی کو یقینی بنانا چاہیے۔

عمران خان نے دیا جانچ کا حکم

دوسری طرف پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ہندو مندر پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو اس معاملہ کی تحقیقات کر کے مجرمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ، پاکستان کا آئین اقلیتوں کو آزادی اور تحفظ فراہم کرتا ہے تاکہ وہ اپنی عبادت کو آزادانہ طور پر انجام دے سکیں۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 05, 2021 08:37 PM IST