ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

برطانیہ سے ہندوستان آنے والی فلائٹس پر لگی عبوری پابندی جاری رہنے کا امکان : ہردیپ سنگھ پوری

مرکزی وزیر نے کہا کہ 25 نومبر کو یا اس کے بعد جتنے مسافر برطانیہ سے براہ راست یا براستہ بر طانیہ کسی بھی راستہ سے ملک میں آئے ہیں ان کی شناخت کا کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے۔

  • Share this:
برطانیہ سے ہندوستان آنے والی فلائٹس پر لگی عبوری پابندی جاری رہنے کا امکان : ہردیپ سنگھ پوری
برطانیہ سے ہندوستان آنے والی فلائٹس پر لگی عبوری پابندی جاری رہنے کا امکان : ہردیپ سنگھ پوری

شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے منگل کے روز کہا کہ برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی 31 دسمبر کے بعد بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ برطانیہ میں کووڈ 19 کے نئے اسٹرین کے تیزی سے پھیلنے کی جانکاری کے بعد حکومت نے برطانیہ سے آنے یا جانے والی پروازوں پر22 دسمبر کو آدھی رات سے ہندوستا ن میں اترنے سے پابندی عائد کرد ی تھی اور یہ پابندی 31 دسمبر کی آدھی رات تک کیلئے عائد کی گئی تھی۔


مرکزی وزیر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پابندی میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کے خیال پر ابھی غور کیا جارہا ہے۔ اس کا فیصلہ وزرا کے گروپ کو کرنا ہے ، جس میں وہ بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا ’’مجھے لگتا ہے کہ عارضی پابندی کو کچھ عرصے کے لئے بڑھایا جائے گا۔‘‘۔



کووڈ19 کے دور میں 24 ممالک کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کے تحت پروازیں شروع کی گئی تھیں۔ برطانیہ اور ہندوستان کے درمیان ہفتہ میں 60 سے زیادہ پروازیں چل رہی تھیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ 25 نومبر کو یا اس کے بعد جتنے مسافر برطانیہ سے براہ راست یا براستہ بر طانیہ کسی بھی راستہ سے ملک میں آئے ہیں ان کی شناخت کا کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے۔ جب مسافروں کے پتہ ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد ہی ان مسافروں تک بھی متعلقہ انتظامیہ پہنچ جائے گی۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 29, 2020 06:40 PM IST