نئی دہلی۔ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف اور حمایت کے سلسلے میں شمال مشرقی دہلی میں ہوئے پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر دارالحکومت کے پانچ میٹرو اسٹیشن بند ہیں۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے منگل کو ٹویٹ کیا،’جعفرآباد، موج پور-بابرپور،گوکل پوری،جوہری اینکلیو اور شیو وہار میٹرو اسٹیشن بند ہیں۔ ویلکم میٹرو اسٹیشن کے آگے میٹرو نہیں جا رہی ہے۔
Security Update
Jaffrabad, Maujpur-Babarpur, Gokulpuri, Johri Enclave and Shiv Vihar remain closed. Trains are being terminated at Welcome metro station. https://t.co/9Pp3vTCZUw
سی اے اے کی حمایت اور اس کے خلاف مظاہرے میں جعفرآباد،موج پور اور بابرپور میں پر تشدد مظاہرے کے بعد سکیورٹی وجوہات سے پیر کو یہ میٹرو اسٹیشن بند کر دئےگئے تھے۔ بند کئے گئے پانچوں میٹرو اسٹیشنون پر ٹرین نہیں رک رہی ہے۔میٹرو اسٹیشن بند ہونے سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پیر کی شام ادھیوگ بھون،پٹیل چوک ،سینٹرل سیکریٹریٹ اور جن پتھ میٹرو اسٹیشن بھی بند کردئےگئے تھے لیکن بعد میں ان میٹرو اسٹیشنوں پر خدمات بحال کردی گئی تھیں۔
موج پور میں پرتشدد مظاہروں کے دوران ایک پولیس اہلکار کی بھی موت ہوگئی ہے جبکہ کئی دیگر پولیس اہلکار زخمی ہیں۔اس سے پہلے پرتشدد مظاہرے کی وجہ سے جعفر آباد میٹرو اسٹیشن کو اتوار کی صبح بھی بند کردیا گیا تھا۔ دوپہر میں موج پور بابرپور اسٹیشن کو بھی بند کردیا گیا۔ اس لائن پر کچھ دیر میٹرو رکی بھی رہی تھی۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔