وادی کشمیر میں پیر کے روز سید علی گیلانی، میرواعظ مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی طرف سے کولگام ہلاکتوں کے خلاف دی گئی ’ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال‘ کے پیش نظر ریل خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔ کولگام کے لارو نامی گاؤں میں اتوار کو مسلح تصادم کے مقام پر ایک پراسرار دھماکے اور سیکورٹی فورسز کی مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 7 عام شہری ہلاک جبکہ قریب 4 درجن دیگر زخمی ہوگئے۔ اتوار کو ہوئے اس واقعہ کے بعد سے ہی وادی کشمیر میں کشیدگی کا ماحول برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جموں وکشمیر پولیس نے کولگام میں شہری ہلاکتوں کی تحقیقات شروع کردی
وادی میں سال 2016 میں حزب المجاہدین کے معروف کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر ریل خدمات کو قریب چھ مہینوں تک معطل رکھا گیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔