ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جشن آزادی کے موقع پرحملے کے فراق میں دہلی میں داخل ہوئےلشکرکے دہشت گرد، الرٹ جاری

سیکورٹی ایجنسیوں نے دہلی پولیس کو اس بارایک خاص الرٹ بھیج کربتایا ہے کہ لکشرطیبہ کے پانچ دہشت گرد دہلی میں داخل ہو چکے ہیں۔

  • Share this:
جشن آزادی کے موقع پرحملے کے فراق میں دہلی میں داخل ہوئےلشکرکے دہشت گرد، الرٹ جاری
سیکورٹی اہلکار نگرانی کرتے ہوئے: فائل فوٹو

ویسے تو ہر بار15 اگست کے مد نظرملک کی راجدھانی دہلی میں دہشت گردانہ حملے کا خطرہ بنا رہتا ہے، لیکن اس بارخطرہ زیادہ ہے، لہٰذا سیکورٹی کے بھی اتنے ہی پختہ انتظامات کئے جارہے ہیں۔


سیکورٹی ایجنسیوں نے دہلی پولیس کو اس بارایک خاص الرٹ بھیج کردہشت گردانہ حملے کو لے کرمستعد رہنے کوکہا ہے۔ خفیہ ایجنسیوں نے بتایا کہ 15 اگست پر حملے کے فراق میں لکشرطیبہ کے پانچ دہشت گرد دہلی میں داخل ہو چکے ہیں۔


خفیہ الرٹ میں یہ بھی خدشہ ظاہر کیا گیا کہ یہ دہشت گرد پولیس  کو دھوکہ دینے کے لئے  مذہبی ملبوسات کا استعمال کرسکتے ہیں۔ خفیہ ایجنسیوں کے مطابق لشکر کا منصوبہ ہندو یا سکھ کا لباس پہن کر بھیڑبھاڑ والےعلاقوں اورمندروں میں گھس کرحملہ کرنے کا ہے۔


نیوز 18 انڈیا کو سیکورٹی ایجنسیوں کے ایک الرٹ میں بھی واضح طورپرذکر کیا گیا ہے کہ پانچ دہشت گرد دہلی کی سرحد میں داخل ہوچکے ہیں، جو 15 اگست کے موقع پر دہلی کے بڑے مندر، مسجد، درگاہ، چرچ، بھیڑ بھاڑ والے بازار، بڑی سرکاری عمارتیں، ریلوے اسٹیشن، بس اڈے، مالس اور دہلی ایئر پورٹ کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

سیکورٹی ایجنسیوں نے دہلی پولیس اوراس کی اسپیشل سیل کو 15 اگست کے مد نظر دہشت گردانہ سرگرمیوں کو لے کرچاق وچوبند رہنے کا حکم دیا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے دہلی کے کناٹ پلیس سمیت تمام اہم مقامات پر کمانڈو دستے تعینات کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ موبائل کمانڈو پیٹرولنگ بھی بڑھا دی گئی ہے۔
First published: Aug 05, 2018 05:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading