ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی اور اس کے اطراف میں فدائین حملے کا خطرہ، وی آئی پی نشانہ پر

نئی دہلی۔ دہلی اور اس کے اطراف میں بڑے فدائین حملے کی سازش کا انکشاف دہلی پولیس نے کیا ہے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Dec 05, 2015 12:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دہلی اور اس کے اطراف میں فدائین حملے کا خطرہ، وی آئی پی نشانہ پر
نئی دہلی۔ دہلی اور اس کے اطراف میں بڑے فدائین حملے کی سازش کا انکشاف دہلی پولیس نے کیا ہے۔

نئی دہلی۔ دہلی اور اس کے اطراف میں بڑے فدائین حملے کی سازش کا انکشاف دہلی پولیس نے کیا ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسی سے ملی معلومات کی ٹیکنیکل سرولانس اور دوسری تکنیکی جانچ کے بعد دہلی پولیس نے یہ انکشاف کیا ہے۔


پولیس نے اس معاملے میں یکم دسمبر کو ایف آئی آر بھی درج کی ہے اور وہ دو مسلح مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش میں شمالی ہند کے کئی علاقوں میں چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ ان مشتبہ دہشت گردوں کے نام دجانا اور اجانا ہیں۔


بتایا جا رہا ہے کہ یہ لوگ پاک مقبوضہ کشمیر سے جموں و کشمیر کے راستے ہندستان میں گھسے ہیں۔ پولیس کی ایف آئی آر کے مطابق لشکر کے آپریٹرز ان دونوں مشتبہ دہشت گردوں سے نمان اور زیدی نام کے كوڈ نیم سے رابطہ کر رہے ہیں۔.


ان دہشت گردوں کو بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں اور کچھ وی آئی پی لوگوں پر فدائین حملے کا حکم دیا گیا ہے۔ پولیس نے اس حملے کی معلومات عدالت کو دی ہے۔
First published: Dec 05, 2015 12:29 PM IST