ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ٹیرر فنڈنگ کیس: آسیہ اندرابی پر این آئی اے نے کسا شکنجہ، سری نگر کے گھر کو کیاسیز

اے این آئی کی کارروائی کے بعد اندرابی سری نگر کے اپنے اس گھر کو تب تک نہیں بیچ سکتی جب تک پورے معاملے کی جانچ مکمل نہں ہوجاتی۔ ویسے این آئی اے نے یہاں ان کے کنبے کو رہنے کی اجازت دے دی ہے۔

  • Share this:
ٹیرر فنڈنگ کیس: آسیہ اندرابی پر این آئی اے نے کسا شکنجہ، سری نگر کے گھر کو کیاسیز
آسیہ اندرابی: فائل فوٹو

ٹیرر فنڈنگ معاملے میں گرفتار علیحدگی پسند لیڈرآسیہ اندرابی کے گھر کو این آئی اے نے بدھ کو سیز کر دیا۔ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام ایکٹ کے تحت ، آسیہ اندرابی کے گھر کو سیز کیا گیا ہے۔ پابند دہشت گرد تنظیم دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی پرالزام ہے کہ اس نے اپنے گھر کا استعمال دہشت گرد سرگرمیوں کیلئے کیا تھا۔۔

اے این آئی کی کارروائی کے بعد اندرابی سری نگر کے اپنے اس گھر کو تب تک نہیں بیچ سکتی جب تک پورے معاملے کی جانچ مکمل نہں ہوجاتی۔ ویسے این آئی اے نے یہاں ان کے کنبے کو رہنے کی اجازت دے دی ہے۔

بتادیں کہ این آئی اے نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ جموں۔کشمیر میں ٹیرر فنڈنگ کے معاملے میں شدت پسند ، علیحدگی پسندلیڈروں کو غیر ملک سے فنڈ ملے۔ انہوں نے اس کا استعمال اپنے لئے املاک خریدنے سے لیکر اپنے بچوں کو بیرونی ملکوں میں تعلیم دینے پر کیا۔ حال ہی میں آسیہ اندرابی نے یہ بھی اعتراف کیا تھا کہ وہ پاکستانی فوج کے ایک افسر کے ذریعے لشکر طیبہ کے سرغنہ حافظ سعید کے قریب آئی۔ حافظ سعید اندرابی کو اپنی منھ بولی بہن بتاتا ہے۔ اندرابی کے ساتھ ہی علیحدگی پسند لیڈروں سے ان دنوں این آئی اے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔


First published: Jul 10, 2019 10:46 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading