உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J & K News: جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں ’دہشت گرد‘ گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    علامتی تصویر:

    علامتی تصویر:

    مذکورہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد کی شناخت کوٹی ڈوڈا کے رہنے والے فرید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے ایک چینی پستول، دو میگزین، 14 زندہ کارتوس اور ایک موبائل فون برآمد کر لیا۔

    • Share this:
      انڈیا ٹو ڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر کے ڈوڈہ کے مضافات میں اتوار کو سیکورٹی فورسز نے ایک ’دہشت گرد‘ کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔

      مذکورہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد کی شناخت کوٹی ڈوڈا کے رہنے والے فرید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے ایک چینی پستول، دو میگزین، 14 زندہ کارتوس اور ایک موبائل فون برآمد کر لیا۔

      امرناتھ یاترا سے پہلے بڑھے ہوئے حفاظتی اقدام کے طور پر ایک پولیس پارٹی نے ڈوڈا شہر کے مضافات میں ایک چوکی قائم کی اور اسلحہ اور گولہ بارود لے جانے والے ایک شخص کو روکا۔

      مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2022: پہلگام میں روٹ پلان مرتب، ڈی سی اننت ناگ نے جاری کئے احکامات

      ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ فرید نے مارچ کے اوائل میں ایک مشتبہ شخص سے گولہ بارود حاصل کیا تھا اور اسے ڈوڈا میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔
      مزید پڑھیں: Amarnath Yatra 2022:نجی گاڑیوں سے امرناتھ یاترا جانے والوں کے لئے گائیڈلائنس جاری، راجستھان کے مسافر توجہ دیں

      مزید یہ بھی پتہ چلا کہ دہشت گرد انتہائی بنیاد پرست تھا اور اسے سرحد پار سے دہشت گرد کمانڈروں کی کالیں موصول ہوتی تھیں اور وادی کشمیر میں دہشت گرد تنظیموں کے لیے کام کرنے کی ترغیب دی جاتی تھی۔

      معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: