உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر اعظم مودی کی 15 اگست کی تقریر پرآئی ایس کی نظر، لال قلعہ پر حملہ کی سازش!۔

    نئی دہلی۔ 15 اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کے دوران لال قلعہ پر دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) دہشت گردانہ حملہ کر سکتی ہے۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ 15 اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کے دوران لال قلعہ پر دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) دہشت گردانہ حملہ کر سکتی ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اس سازش سے سیکورٹی فورسز اور پولیس کو آگاہ کر دیا ہے۔ دہلی پولیس کو ملے الرٹ کے مطابق حملے کے لئے دہشت گرد آرمی کی ٹرک اور پولیس گاڑی کا استعمال کر سکتے ہیں۔

      سیکورٹی ایجنسیوں کو 7 ریس کورس سے لال قلعہ تک سیکورٹی کے پختہ انتظامات کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ دہشت گردانہ حملے کے خدشہ کے پیش نظر وزیر اعظم کی حفاظت میں دو لیئر کا حفاظتی چکر بنایا جائے گا۔

      پی ایم کے روٹ میں آرمی کی گاڑیوں پر بھی کڑی نظر رہے گی۔ اس کے علاوہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کی بھی چھان بین کی جائے گی۔

      Delhi-Police

      بتا دیں کہ 31 جولائی کو ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کے ذریعے عوام سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے ان سے ایسے مسائل بتانے کے لئے کہا، جنہیں وہ اپنی 15 اگست کی تقریر میں شامل کر سکیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ لوگوں کو ایسا لگے کہ لال قلعہ سے صرف وزیر اعظم ہی بولتے ہیں۔
      First published: