உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : باندی پورہ ضلع میں کانگریس لیڈر امتیاز پارے کے گھر پر دہشت گردوں کا حملہ ، شدید فائرنگ

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    شمالی کشمیر کے باندی پورہ ضلع میں آج علی الصبح دہشت گردوں نے ایک سینئر کانگریس لیڈر کی رہائش گاہ پر دستی بم سے حملہ کیا اور اس کے بعد شدید فائرنگ کی

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      سرینگر: شمالی کشمیر کے باندی پورہ ضلع میں آج علی الصبح دہشت گردوں نے ایک سینئر کانگریس لیڈر کی رہائش گاہ پر دستی بم سے حملہ کیا اور اس کے بعد شدید فائرنگ کی۔سرکاری ذرائع نے بتایا اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ دہشت گردوں نے مسٹر امتیاز پارے کے هاجن واقع گھر پرہینڈ گرینیڈ پھینکا اور اس کے بعد فائرنگ کی۔ ان کی رہائش گاہ پر تعینات سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی جو کچھ دیر تک جاری رہی. اگرچہ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
      قابل غور ہے کہ مسٹر پارے سابق ممبر اسمبلی اور ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسندوں کے گروپ 'اخوان' قائم کرنے والے محمد یوسف پارے کے بیٹے ہیں۔ اس گروپ نے 90 کی دہائی میں دہشت گردوں کے خلاف مہم میں سیکورٹی فورسز کی مدد کی تھی۔
      First published: