نئی دہلی : انٹیلی جنس ایجنسی آئی بی نے شمالی ہندوستان کی 8 ریاستوں میں دہشت گردانہ حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
آئی بی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد دہلی، راجستھان اور پنجاب سمیت شمالی ہندوستان کی 8 ریاستوں میں دہشت گردانہ حملے کی کوشش میں ہیں۔ دہشت گردوں کے نشانے پر خاص طور پر راجستھان کے جے پور، اجمیر، جودھپور اور سیکر کے سیاحتی اور مذہبی مقامات ہیں۔
وہیں آئی بی نے ان ریاستوں میں مذہبی مقامات، مال اور سیاحتی مقامات سمیت تمام اہم مقامات کی سیکورٹی چوکس کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
اس کے علاوہ ریلوے اسٹیشنوں اور بس اڈوں پر خاص چوکسی برتنے کیلئے کہاہے۔ آئی بی کی وارننگ کے بعد متعلقہ ریاستوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کردئے گئے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔