ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہشت گرد مسعود اظہر بولا۔ بالاکوٹ میں نہیں ہوا کوئی نقصان، سب کچھ ٹھیک ٹھاک

دہشت گرد مسعود اظہر نے کہا ہے کہ اس کی طبیعت خراب ہونے کی رپورٹ اس کے خلاف پروپیگنڈہ تھی۔

  • Share this:
دہشت گرد مسعود اظہر بولا۔ بالاکوٹ میں نہیں ہوا کوئی نقصان، سب کچھ ٹھیک ٹھاک
دہشت گرد مسعود اظہر: فائل فوٹو

دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ بالاکوٹ میں کئے گئے فضائی حملہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ جیش محمد کے ہفت روزہ  ترجمان الکلام میں شائع ایک مضمون میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ یہ مضمون مسعود نے ہی لکھا ہے۔ مضمون میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’ سبھی زندہ ہیں اور سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے‘۔


ہندوستان ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق، اس مضمون میں مسعود اظہر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ائیر اسٹرائک سے جیش کے ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ حالانکہ، ذرائع نے کہا کہ یہ طے کرنا مشکل ہے کہ کیا اظہر نے سچ میں اس مضمون کو لکھا ہے۔ پھر بھی ہفت روزہ الکلام کو جیش محمد کا ترجمان مانا جاتا ہے۔


ہندوستان ٹائمس کے مطابق، اظہر نے الکلام میں لکھا کہ اس کی طبیعت خراب ہونے کی رپورٹ اس کے خلاف پروپیگنڈہ تھی۔ اظہر نے لکھا ’’ میں پوری طرح سے ٹھیک ہوں۔ میری کڈنی اور لیور بالکل صحیح ہیں‘‘۔ اظہر نے لکھا کہ 17 سال سے کبھی اسپتال میں نہیں رہا یا ڈاکٹر سے مشورہ نہیں لیا۔


 
First published: Mar 16, 2019 11:35 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading