دہلی: تصادم کے بعد 5 مشتبہ دہشت گرد گرفتار، 3 کشمیری اور 2 کا تعلق پنجاب سے
ڈی سی پی اسپیشل سیل پرمود کشواہا نے بتایا کہ قومی دارالحکومت دہلی واقع شکرپور میں 5 لوگ ایک تصادم میں پکڑے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ 5 میں سے 3 کشمیر اور 2 پنجاب کے ہیں۔ کشواہا نے بتایا کہ ان کے پاس سے ہتھیار اور دیگر سامان برآمد ہوئے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 07, 2020 11:07 AM IST

دہلی: تصادم کے بعد 5 مشتبہ دہشت گرد گرفتار، 3 کشمیری اور 2 کا تعلق پنجاب سے
نئی دہلی۔ دہلی کے شکرپور میں تصادم کے بعد پانچ مشتبہ دہشت گردوں (Terrorist Arrested In Delhi) کو ہتھیار کے ساتھ پکڑا گیا ہے۔ پکڑے گئے لوگوں میں 2 پنجاب اور 3 کشمیر کے ہیں۔ ڈی سی پی اسپیشل سیل پرمود کشواہا نے بتایا کہ قومی دارالحکومت دہلی واقع شکرپور میں 5 لوگ ایک تصادم میں پکڑے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ 5 میں سے 3 کشمیر اور 2 پنجاب کے ہیں۔ کشواہا نے بتایا کہ ان کے پاس سے ہتھیار اور دیگر سامان برآمد ہوئے ہیں۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، دہلی پولیس نے کہا کہ اس گروپ میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ذریعہ ڈرگس کے کاروبار کے لئے مدد ملی ہوئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ پانچوں کس دہشت گرد تنظیم سے منسلک ہیں، اس کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔
#UPDATE The group was backed by ISI for Narcoterrorism. The name of the terror organisation is yet to be confirmed: Delhi Police https://t.co/SVW6S4kkp0
— ANI (@ANI) December 7, 2020
موصولہ اطلاعات کے مطابق، کشمیر کے تین دہشت گردوں کی شناخت شبیر احمد، محمد ایوب پٹھان اور ریاض کے طور پر ہوئی ہے۔ وہیں، پنجاب کے دو دہشت گردوں گرجیت سنگھ اور سکھدیپ سنگھ کو پولیس نے پکڑا ہے۔
بڑے واقعہ کو انجام دینے کی فراق میں تھے یہ دہشت گرد!