ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر نیشنل ہائی وے پر انکاؤنٹر، 1 ملیٹنٹ ڈھیر، 3 کی تلاش جاری

جموں۔کشمیر: جموں کے باہری علاقے میں ٹول پلازاپر دہشت گردوں نے جمعے کی علی الصبح پولیس پر حملہ کردیا۔ اس کے بعد سکیورٹی فورسز سے ہوئے انکاؤنٹر میں ایک ملیٹنٹ ہلاک ہوگیا۔ خبر ہے کہ اس انکاؤنٹت میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

  • Share this:
جموں۔کشمیر نیشنل ہائی وے پر انکاؤنٹر، 1 ملیٹنٹ ڈھیر، 3 کی تلاش جاری
ؑعلامتی تصویر

جموں۔کشمیر: جموں کے باہری علاقے میں ٹول پلازاپر دہشت گردوں نے جمعے کی علی الصبح پولیس پر حملہ کردیا۔ اس کے بعد سکیورٹی فورسز سے ہوئے انکاؤنٹر میں ایک ملیٹنٹ ہلاک ہوگیا۔ خبر ہے کہ اس انکاؤنٹت میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق افسران نے بتایا کہ جمعے کی علی الصبح جموں۔سری نگر نیشنل ہائی وے پر طب ٹول پلازا پر ایک پولیس ٹیم نے ایک ٹرک میں سفر کررہے 3۔4 ملیٹنٹوں کے ایک گروپ نے گولی باری کی۔ اس کے فوراً بعد سکیورٹی اہلکاروں نے سرچ آپریشن چلاکر ملیٹنٹوں کو ڈھونڈا۔ ابھی تک 1 ملیٹنٹ مارے جانے کی خبر ہے۔ وہیں 2۔3 ملیٹنٹوں کو سکیورٹی فورسز نے گھیر رکھا ہے۔

انکاؤنٹر کے بعد نیشنل ہائی وے بھی بند کردیا گیا ہے۔ افسران نے بتایا کہ گولی باری صبح 5بجے ہوئی جب پولیس ٹیم نے سری نگر میں ٹرک کو روک کر نگروٹا کے بان علاقے میں ٹول پلازا کے پاس چیکنگ کیلئے روکا۔ ادھم پور کے ضلع افسران نے حکم دیا ہے کہ احتیاط کے طور پر ادھم پور شہہ، ٹکری، منڈ، نیشنل ہائی وے، چینانی علقے کے سبھی اسکول آج کے لئے بند رہیں گے،




جموں۔کشمیر کے پولیس (ڈی جی پی) دل باغ سنگھ نے کہا کہ ایک ملیٹنٹ کو مار گرایا گیا جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ ملیٹنٹوں کو پکڑنے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ یہ ملیٹنٹ درانداز گروپ کے تھے اور سر ینگر جارہے تھے۔ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہوں نے کٹھوعہ، ہر نگر سرحد سے دراندازی کی۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔

First published: Jan 31, 2020 09:29 AM IST