உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سری نگر: ڈھائی گھنٹے میں سی آر پی ایف پر 4 گرینیڈ حملے ، 4 جوان اور ایک خاتون زخمی

    جموں۔کشمیر میں رمضان کے دوران سیز فائر کے احکام ہیں۔

    جموں۔کشمیر میں رمضان کے دوران سیز فائر کے احکام ہیں۔

    سری نگرمیں سنیچر کی شام کو ڈھائی گھنٹے کے اندر ملیٹنٹوں نے سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی گاڑیوں پر چار گرینیڈ حملے کئے۔

    • Share this:
      سری نگرمیں سنیچر کی شام کو ڈھائی گھنٹے کے اندر ملیٹنٹوں نے سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی گاڑیوں پر چار گرینیڈ حملے کئے۔ان حملوں میں سی آر پی یاف کے 4 جوانوں سمیت ایک مقامی شہری زخمی ہو گئے۔سبھی زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔جیش محمد نے اس کی ذمہ داری لی ہے۔

      جانکاری کے مطابق ،پہلا حملہ فتح کدال علاقے میں ہوا،جہاں سی ؤر پی ایف کے 3 جوانوں سمیت ایک مقامی شہری زخمی ہو گئے ۔دوسرا حملہ بدشاہ برج کے پاس ہوا،اس میں سی ؤر پی ایف کا یاک جوان زخمی ہےْتیسرا حملہ سری نگر کے جہاں گیر چوک میں ہوا۔یہاں 300 میٹر کی دوری سے حملے کو انجام دیا گیا۔چوتھا حملہ مومنہ آباد ۔بتامالو میں ہوا ہے۔تیسرے اور چوتھے حملے  میں فی الحال کسی کے زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔

      نیوز ایجنسی اے این آئی کی خبر کے مطابق ،دہشت گردوں نے قریب 3:30 بجے سی آر پی ایف کی 82 بٹالین کی گاڑی کو گینیڈ سے نشانہ بنایا ،جس وقت حملہ ہوا تب سی آر پی ایف کے جوان پٹرولنگ کیلئے جا رہے تھے۔

      واضح ہو کہ رمضان کے مہینے  میں کشمیر میں امن بحال کیلئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے سکیورٹی فورسز کو سیزفائر کا حکم دیا ہے،باوجود اس کے جنگجومسلسل وادی میں حملہ کر کے بدامنی پھیلا رہے ہیں۔
      First published: