جموں وکشمیرکے شوپیاں ضلع میں اغوا کرنے کے بعد دہشت گردوں نے تین پولیس اہلکاروں کی جمعہ کی صبح گولی مارکرقتل کردیا۔ یہ اطلاع مقامی پولیس نے دی۔ واضح رہے کہ چار پولیس اہلکاروں کا اغوا کیا گیا ہے۔ اس کی ذمہ داری حزب المجاہدین کے کمانڈرریاض نائیکو نے 12 منٹ کے ایک ویڈیو میں مبینہ طورپرلی ہے۔
نائیکو نے پولیس حراست میں لئے گئے دہشت گردوں کے رشتہ داروں کورہا کرنے کے لئے تین دن کا وقت دیا تھا۔ پولیس کو تین لوگوں کے قتل کا شک اب ریاض نائیکو پرجارہا ہے۔ مارے گئے پولیس اہلکاروں کی لاش ونگم علاقے میں ایک باغ سے برآمد کی گئی۔ اس جگہ سے تقریباً ایک کلومیٹردورواقع ایک گاوں سے انہیں اغوا کیا گیا تھا۔
پولیس نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت کانسٹبل نثاراحمد، دواسپیشل پولیس افسرفردوس احمد اورکلونت سنگھ کے طورپرکی ہے۔ یہ پولیس اہلکارشوپیاں ضلع کے کاپرین اورہیپوراعلاقے سے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ باٹا گنڈ گاوں کے باشندوں نے دہشت گردوں کا پیچھا کیا اوران سے پولیس اہلکاروں کو اغوا نہیں کرنے کی اپیل کی، لیکن دہشت گردوں نے ہوا میں گولی چلائی اور شہریوں کو دھمکی دی۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے علاقے میں ایک ندی کو پارکیا اوروہیں گولی مارکرپولیس ملازمین کا قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں اغوا کے بعد تین پولیس اہلکاروں کا قتل، حزب المجاہدین نے دی تھی نوکری چھوڑنے کی دھمکی کون ہے ریاض نائیکو؟حزب المجاہدین کا کشمیرچیف ریاض نائیکو اے پلس پلس زمرے کا دہشت گرد ہے۔ 29 سال کا نائیکو، حزب المجاہدین کے سب سے تجربہ کار کمانڈروں میں سے ایک ہے۔ حالیہ وقت میں وہ کشمیرمیں دہشت گردانہ سرگرمیوں کوآپریٹ کررہا ہے۔ ایک مڈبھیڑمیں مارگرائے گئے یاسین اٹو کے بعد اس نے کشمیرآپریشن سنبھال لیا ہے۔
اونتی پورا کے دربگ کا رہنے والا نائیکو ہائی ٹیک ہے اوراسے لیٹیسٹ ٹکنالوجی کی سمجھ ہے۔ پہلی باراسے ایک دہشت گرد کی نمازجنازہ میں عوامی طورپردیکھا گیا تھا۔ اس کے خلاف پولیس میں قتل کے کئی معاملے درج ہیں، ان میں سے کچھ پولیس اہلکاروں کے قتل کا معاملہ بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حزب المجاہدین دہشت گرد کی ماں نے کہا: "مارکربیٹے کی لاش جانوروں کے سامنے ڈال ڈو"۔ ریاض نائیکو حزب المجاہدین کے لئے بڑے پیمانے پراوورگراونڈ وکر(اوجی ڈبلیو) کی حمایت حاصل کرنے کا بھی کام کرتا ہے۔ حزب المجاہدین کشمیروادی کی سب سے قدیم دہشت گردانہ تنظیم ہے۔ اس نے اپنی اعتدال پسند شبیہ بنانے کے لئے 11 منٹ کا ایک ویڈیو جاری کرکے کشمیری پنڈتوں سے وادی میں لوٹنے کی اپیل کی تھی۔
گزشتہ دنوں حزب المجاہدین کمانڈرریاض نائیکو نے کشمیرکے لوگوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ آئندہ پنچایت الیکشن میں حصہ نہ لیں۔ دہشت گرد ریاض نے کہا ہے کہ اس کی تنظیم نے تیزاب پہلے سے ہی خرید رکھا ہے، جو بھی الیکشن میں حصہ لے گا، اس کے اوپرہم تیزاب پھینک دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس والوں کے رشتہ دار رہا، حزب المجاہدین کی وراننگ "دہشت گردانہ مہم سے دور رہیں ورنہ..."۔یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر : حزب المجاہدین کمانڈر کی دھمکی، پنچایت انتخابات میں حصہ لینے والوں پر پھینکیں گے تیزاب سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔