ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

تھرور کا پی ایم مودی پرطنز، نہ کھاؤں گا، نہ کھانے دوں گا'والے آج پکوڑے کی بات کر رہے ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے ایک حالیہ انٹرویو میں پکوڑا بیچنے کو ایک طرح کا روزگار بتائےجانے پراب کانگریس کے رکن ششی تھرور نے ٹویٹ کرکے طنز کسا ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تھرور کا پی ایم مودی پرطنز، نہ کھاؤں گا، نہ کھانے دوں گا'والے آج پکوڑے کی بات کر رہے ہیں
کانگریس رکن پارلیمنٹ سشی تھرور: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے ایک حالیہ انٹرویو میں پکوڑا بیچنے کو ایک طرح کا روزگار بتائےجانے پراب کانگریس کے رکن پارلیمنٹ  ششی تھرور نے طنز کسا ہے۔تھرور نے پیر کی صبح اپنے ٹویٹ میں پی ایم مودی کے "نہ کھاؤں گااور نہ کھانے دوں گا"والی بات یاد دلاتے ہوئے کہا کہ (پی ایم)آج پکوڑے کی بات کرنے لگے ہیں۔


ششی تھرور نے ٹویٹ کیا،جس نے کہا کہ نہ کھاؤنگا اور نہ کھانے دونگا،وہ آج پکوڑے کی بات کرنے لگے ہیں۔وہ نہیں سمجھتے کہ لوگ چائے اور پکوڑے اس لئے بیچ رہے ہیں کیونکہ روزگار نہیں ہے۔


'بی جے پی سرکار کا یہ آخری بجٹ'


تھرور نے اس کے ساتھ ہی اپنی ایک خبر بھی ٹویٹ کی،جس میں انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی حکومت کا آخری بجٹ ہوگا اس لئے وہ ٹیکس میں چھوٹ یا سرمایہ کاری کیلئے کچھ انتباہ کے ذریعہ سیاسی پیغام دینے کی کوشش کریگی۔
First published: Jan 29, 2018 02:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading