ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بارات آئی اور سات پھیرے بھی ہوئے ، مگر دلہن لئے بغیر ہی لوٹ گیا دولہا ، وجہ جان کر وہ جائیں گے دنگ

Uttarakhand News: کورونا کے دور میں پہاڑ کی شادی میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ پنڈت جی نے پی پی کٹ پہن کر کوئی شادی کروائی ہو ۔ بتایا جارہا ہے کہ راجدھانی کے بیکانیر سے بارات الموڑا پہنچی، تبھی دولہن کی رپورٹ کورونا پازیٹیو آگئی۔

  • Share this:
بارات آئی اور سات پھیرے بھی ہوئے ، مگر دلہن لئے بغیر ہی لوٹ گیا دولہا ، وجہ جان کر وہ جائیں گے دنگ
بارات آئی اور سات پھیرے بھی ہوئے ، مگر دلہن لئے بغیر ہی لوٹ گیا دولہا ، وجہ جان کر وہ جائیں گے دنگ

اتراکھنڈ کے الموڑا کے لاٹ گاوں میں خاتون سنگیت ہونے کے بعد بارات کے آنے کی تیاریاں چل رہی تھیں ۔ تبھی دولہن کی کورونا رپورٹ آگئی ۔ جیسے ہی یہ رپورٹ گاوں والوں کو پتہ چلے تو پورے گاوں میں اتفراتفری مچ گئی ۔ دراصل دلہن کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی تھی ، اس کے بعد گاوں کے لوگوں نے بھی شادی والے کنبہ سے دوری بنالی ۔ انتظامیہ کو دلہن کے کورونا پازیٹیو ہونے کی اطلاع دی گئی ، مگر تب تک بارات دلہن کے گھر جانے کیلئے نکل چکی تھی ۔


کورونا کے دور میں پہاڑ کی شادی میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ پنڈت جی نے پی پی کٹ پہن کر کوئی شادی کروائی ہو ۔ بتایا جارہا ہے کہ راجدھانی کے بیکانیر سے بارات الموڑا پہنچی تبھی دولہن کی رپورٹ کورونا پازیٹیو آئی ، جس کے بعد پورے گاوں میں ہنگامہ مچ گیا ۔




اس کے بعد دلہن کے والد ہنسی لٹوال نے طے کیا کہ بیٹی کی شادی ہوگی ۔ اس کے بعد انتظامیہ کو اطلاع دی گئی ، جس پر انتظامیہ نے بھی پی پی ای کٹ پہن کر شادی کروانے کی اجازت دیدی اور پھر دولہا اور دلہن سات پھیرے لے کر ایک دوسرے کے ہوگئے ۔

ایس ڈی ایم سیما وشوکرما نے بتایا کہ شادی ہونے کے بعد دلہن آئیسولیشن میں ہے ۔ ٹھیک ہونے کے بعد ہی دلہن اپنے سسرال جاسکے گی ۔ اس کے ساتھ ہی گاوں کے لوگوں کو بھی کورونا پروٹوکول پر عمل کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ اگر گاوں میں کسی کی طبیعت بگڑتی ہے تو پھر پورے گاوں کی کورونا جانچ کرائی جائے گی ۔

کورونا کی وجہ سے دولہے کو دلہن کے بغیر ہی واپس جانا پڑا ۔ شادی ہوگئی ، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اب دلہن کی رخصتی دو ہفتے بعد ہوگی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 07, 2021 05:17 PM IST